Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امید ہے ورلڈکپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا، شاداب خان

Now Reading:

امید ہے ورلڈکپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا، شاداب خان
شاداب خان

نئی ذمہ داری کو قابلیت کے مطابق نبھانے کی کوشش کروں گا، شاداب خان

شاداب خان کا کہنا ہے کہ میری حالیہ فام بلکل اچھی نہیں رہی، ریسٹ ملنے سے میں ذہنی طور پر تازی دم ہوا ہوں، آرام ملنے سے کافی چیزیں تبدیل ہوئیں۔ 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک بھارت میں سب کچھ بہت اچھا رہا، بھارت میں ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا، اس طرح کے استقبال پر بہت زیادہ خوشی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحثیت ٹیم ہمارا ایشیا کپ اچھا نہیں رہا، یہی کرکٹ کی خوبصورتی ہے کہ آپ غلطیوں سے سیکھتے ہیں، اپ کے پاس موقع ہوتا ہے کہ اپ غلطیوں سے سیکھ کر انہیں بہتر کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ایشیا کپ میں ہارنے کے بعد ہمیں ریسٹ ملا۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ کرکٹ اسکلز سے زیادہ دماغی کھیل بن چکا ہے، جب آپ ذہنی طور ہر ریلیکس ہوتے ہیں تو اچھے فیصلے کرتے ہیں، انڈیا میں کنڈیشنز پاکستان سے ملتی جلتی ہیں، وارم اپ میچ میں وکٹ راولپنڈی کی پچ کی طرح لگی، بلکل فلیٹ وکٹ تھی تاہم اگلا میچ کھیلنے سے ہمیں کنڈینشنز کا بہتر اندازہ ہو جائے گا۔

نائب کپتان کا کہنا تھا کہ میری حالیہ فام بلکل اچھی نہیں رہی، ریسٹ ملنے سے میں ذہنی طور پر تازی دم ہوا ہوں، آرام ملنے سے کافی چیزیں تبدیل ہوئیں، امید ہے آگے اچھی پرفارمنس دوں گا اور نئے مائنڈ سیٹ کے ساتھ کھلیلنے کی کوشش کروں گا جس سے ٹیم کو فائدہ ہو۔

Advertisement

شاداب خان نے کہا کہ جب آپ اسٹار ہوتے ہیں تو آپ سے پورے ملک کو توقعات بھی زیادہ ہوتی ہیں،چاہے آپ انڈیا میں یا کہیں اور کھیل رہے ہوں، ہم نے پوری دنیا میں کرکٹ کھیلی، بھارت میں ابھی تک نہیں کھیلے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈکپ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے کہ اگر آپ پرفارم کرت ہیں تو سپر اسٹار بن جاتے ہیں، بحثیت کھلاڑی آپ کے پاس موقع ہوتا ہے کہ ورلڈکپ میں اچھی پرفارمنس دے کر اسٹار بنیں، جتنے بھی کھلاڑی یہاں آئے ہیں انکی کوشش ہے کہ وہ پرفارمنس دے کر سپر اسٹار بنیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے یورپیئن باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں دو تمغے جیت لیے
بابراعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے نئے بیٹ بنوالیے
ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 5 لاکھ فی کس نقد انعام کا اعلان
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا جلد پاکستان آنے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر