Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشیا فٹ بال کپ کے ٹکٹوں کی آمدنی فلسطین کو دینے کا اعلان

Now Reading:

ایشیا فٹ بال کپ کے ٹکٹوں کی آمدنی فلسطین کو دینے کا اعلان

قطر میں فٹ بال ٹورنامنٹ کی مقامی منتظمین کمیٹی نے ایشیا فٹ بال کپ کے ٹکٹوں کی آمدنی فلسطنیوں کی امداد کے لیے دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قطر میں فٹ بال ٹورنامنٹ کی مقامی آرگنائزنگ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں ہونے والے ایشین کپ 2023 کے ٹکٹوں کی آمدنی فلسطینیوں کی امداد کی کوششوں میں مدد کے لیے عطیہ کی جائے گی۔

کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ قطر میں ہونے والے ایشین کپ سے حاصل ہونے والی ٹکٹوں کی آمدنی فلسطین میں اشد ضروری امدادی کوششوں کے لیے عطیہ کی جائے گی۔

تاہم کمیٹی کے چیئرمین حماد بن خلیفہ الثانی نے اس بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائیں کہ ٹکٹوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کا کتنا حصہ امداد میں دیا جائے گا۔

حماد بن خلیفہ الثانی نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کی اس کو شش سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والوں کو فائدہ پہنچے گا۔

Advertisement

حماد بن خلیفہ الثانی نے یہ بھی کہا کہ فٹ بال کا کھیل دشوار ترین وقت میں لوگوں کی مدد کے لیے، ایک طریقہ کار کے طور پر اپنا کردار ادا کرتا ہے۔

قطر جنوری میں شروع ہونے والے ایشین کپ کی میزبانی کرے گا اور اس نے دیگر خلیجی ممالک کی طرح مصر کے راستے غزہ کو پہلے ہی امداد اور طبی سامان عطیہ کیا ہے۔

گیس سے مالا مال خلیجی ریاست میں واقع مقامی اور بین الاقوامی کاروباری اداروں اور تنظیموں میں سے متعدد نے بھی فلسطینی سرزمین کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے اپنی مہم شروع کی ہے۔

اسرائیل نے 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے جواب میں غزہ پرحملے شروع کیے تھے جس میں اسرائیلی حکام کے مطابق 1,200 افراد، جن میں زیادہ تر عام شہری تھے، ہلاک اور 240 کو یرغمال بنا لیا گیا۔

حماس کے حملے کے بعد سے غزہ کی حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی بمباری سے 13,000 سے زیادہ افراد شہید ہوچکے ہیں.

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوراج سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنلسٹ کی پیشگوئی کردی
بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے
شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں منفرد اعزاز حاصل کرلیا 
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی ایبٹ آباد میں رونمائی
معروف کرکٹر پر چیتے کا حملہ؛ شدید زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر