Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نامور انگلش کرکٹر نے ورلڈکپ کے دوران ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

Now Reading:

نامور انگلش کرکٹر نے ورلڈکپ کے دوران ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے دوران انگلش آل راؤنڈر ڈیوڈ ویلے نے میگا ایونٹ کےبعد انٹرنینشل کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا۔

گزشتہ روز انگلینڈ کے بولنگ آل راؤنڈر ڈیوڈ ویلے نے سوشل میڈیا پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہ میں اس ورلڈکپ کے بعد تمام طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ بطور نوجوان ہمیشہ سے انگلینڈ کے لیےکرکٹ کھیلنا میرا خواب رہا ہے اور میں کبھی نہیں چاہتا تھا یہ یہ دن آئے جب مجھے انگلینڈ کے لیے مزید کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ کرنا پڑے لیکن بہت غوروخوص اور مشورے کےبعد میں نے حتمی طور پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ لیا ہے۔

انگلش آل راؤنڈر نے کہا کہ بہت افسوس کے ساتھ مجھے یہ کہنا پڑرہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں اس ورلڈکپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈ ہوجاؤں جب کہ میں نے انگلینڈ کی جرسی بہت فخر کے ساتھ پہنے رکھی اور اس ٹیم کو وہ سب کچھ دیا جس کی مجھ میں صلاحیت تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں اس حوالے سے بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے وائٹ بال کرکٹ میں ایسے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملا جو دنیا میں بہترین تسلیم کیے جاتے ہیں اور اس دوران میں نے بہت سے اچھے دوست بھی بنائے اور کچھ حسین لمحات بھی اس ٹیم اور دوستوں کے ساتھ گزارے۔

انگلش آل راؤنڈر نے ورلڈکپ کے دوران ہی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میری ریٹائرمنٹ کو انگلینڈ کی میگا ایونٹ میں کارکردگی سے ہرگز نہ جوڑا جائے، یہ میرا ذاتی فیصلہ ہے۔

واضح رہے کہ ڈیوڈ ویلے نے 70 ون ڈے انٹرنیشنل اور 43 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی، اس دوران انہوں نے ون ڈے میں 94 اور ٹی ٹوئنٹی میں 51 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ون ڈے میں 26 کی ایوریج اور 93 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بھی بنائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مائیک ٹائسن 57 سال کی عمر میں باکسنگ میں واپسی کے لیے تیار
پاکستان نے آئرلینڈ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
بنگلادیش کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے اسکواڈ کا اعلان
برائن لارا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے سیمی فائنلسٹ کی پیش گوئی کردی
ہاکی ٹیم نے قومی فخر کو دوبارہ بحال کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب
آئرلینڈ 2025 میں وائٹ بال سیریز کیلیے پاکستان کا دورہ کرے گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر