Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سری لنکا کی مساجد میں شہید فلسطینیوں کی غائبانہ نماز جنازہ اور خصوصی دعائیں

Now Reading:

سری لنکا کی مساجد میں شہید فلسطینیوں کی غائبانہ نماز جنازہ اور خصوصی دعائیں

سری لنکا کی مساجد میں غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے ہزاروں فلسطینی شہریوں کی غائبانہ نماز جنازہ اور خصوصی دعائیں کیں۔

عرب میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر کو شروع ہونے والے مہلک حملے کے بعد سے اب تک 11,470 سے زائد فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔ فلسطینی صحت کے حکام کے مطابق شہید ہونے والوں میں دو تہائی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی امور کے دفتر کا اندازہ ہے کہ تقریبا 2700 افراد جن میں 1500 نابالغ بھی شامل ہیں لاپتہ ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اسرائیلی بموں سے تباہ ہونے والی عمارتوں کے کھنڈرات میں دفن ہیں۔

کولمبو میں ویکنڈا مسجد کے چیف ٹرسٹی بشیر لطیف نے عرب میڈیا کو بتایا کہ ہم نے آج خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا، جس میں فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہمدردی میں قنوت کی تلاوت کی گئی جو روزانہ اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ مر رہے ہیں اور نماز جمعہ کے بعد ریلیاں بھی نکالی گئیں۔

بشیر لطیف نے کہا کہ تمام مساجد میں شہیدوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔

Advertisement

سماجی کارکن شیراز یونس، جنہوں نے غائبانہ نماز جنازہ میں بھی حصہ لیا، نے کہا کہ وہ کم از کم اتنا ہی کر سکتے تھے۔

مہلک بمباری کے آغاز کے بعد سے بدھ مت کی اکثریت والے سری لنکا کے لوگ فلسطینیوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرنے کے لئے بین المذاہب ریلیوں میں حصہ لینے کے لئے تقریبا ہر روز سڑکوں پر نکل رہے ہیں۔

سری لنکا کے ارکان پارلیمنٹ نے بھی اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ 150 سے زائد ارکان پارلیمنٹ نے رواں ہفتے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو ایک کھلا خط ارسال کیا ہے جس میں غزہ پر اسرائیل کی جنگ اور فلسطینی عوام پر ظلم و ستم کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ویکنڈا مسجد کے سامنے ایک ریلی میں حصہ لینے والے سابق قانون ساز ڈاکٹر محمد الیاس نے کہا کہ ہم اس احتجاج کو اس وقت تک جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں جب تک اسرائیلی اپنی بربریت بند نہیں کرتے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آسٹریلیا کا ویزہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری
اقوام متحدہ میں فلسطین کو مستقل ممبر بنانے کی قرارداد منظور
بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں؛ یاسین ملک کی طویل اور غیرقانونی حراست
فلسطین کو آزاد اور خودمختار ریاست کا درجہ دینے کی قرارداد منظور
امریکہ نے 3 بھارتی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی
اسرائیل بغیر کسی کی حمایت کے آگے بڑھنے کیلئے تیار ہے، اسرائیلی وزیر اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر