Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی کھیل ہاکی میں کرپشن کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ

Now Reading:

قومی کھیل ہاکی میں کرپشن کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ

صدر پی ایچ ایف نے کرپشن کرنے والوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی۔ 

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے نئے صدر طارق حسین بگٹی نے قومی کھیل کے معاملات میں مبینہ کرپشن کرنے والوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی کو چند روز پہلے نگران وزیر اعظم نے پی ایچ ایف کا صدر نامزد کیا تھا۔ صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد طارق بگٹی نے وزارت داخلہ کو خط لکھتے ہوئے مبینہ کرپشن کرنے والوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی۔

ایک ویڈیو پیغام میں صدر پی ایچ ایف کا کہنا تھا کہ  ایف آئی اے میں کچھ کیسز چل رہے ہیں جن کی انکوائری ہورہی ہے جس پر انہوں نے ایک خط وزارت داخلہ کو لکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خط میں وزارت داخلہ سے کہا گیا ہے کہ جن افراد کے خلاف تحقیقیات چل رہی ہیں ان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں اور جب تک تحقیقیات مکمل نہ ہوجائے کسی کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہ دی جائے۔

Advertisement

صدر پی ایچ ایف نے مزید کہا کہ اگر وہ افراد الزامات سے بری ہوجائیں تو کہیں بھی جاسکتے ہیں لیکن اگر کچھ ثابت ہوا تو ان کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا اور وہ پیسہ واپس لیکر ہاکی کے فلاح و بہود پر لگایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 5 لاکھ فی کس نقد انعام کا اعلان
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا جلد پاکستان آنے کا امکان
عالمی جمناسٹک ایونٹ کی میزبانی متحدہ عرب امارات کے نام
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر