Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اقتدار کی جنگ، پاکستان ہاکی ٹیم کی اولمپکس کوالیفائر میں شرکت مشکوک

Now Reading:

اقتدار کی جنگ، پاکستان ہاکی ٹیم کی اولمپکس کوالیفائر میں شرکت مشکوک

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی مسند اقتدار پر قبضے کی جنگ کی وجہ سے قومی ہاکی ٹیم کی اولمپکس کوالیفائر میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن میں سابق صدر خالد کھوکھر اور طارق بگٹی کے درمیان اقتدار کی جنگ کی وجہ سے قومی ہاکی ٹیم کے لیے نئی مشکلات کھڑی ہو گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ہاکی فیڈریشن کے نامزد صدر طارق بگٹی سابق صدر خالد کھوکھر کی اقتدار کی جنگ نے قومی ٹیم پر پابندی کے سائے گہرے کر دیئے ہیں۔

طارق بگٹی کی نامزدگی بطور صدر پی ایچ ایف ہوئی ضرور ہے مگر ابھی تک انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ان کی تعیناتی کو تسلیم نہیں کیا ہے۔

شیڈول کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کو 12 جنوری کو مسقط کے لیے اڑان بھرنی ہے جہاں وہ پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائرز مہم میں حصہ لے گی۔

Advertisement

دوسری جانب سابق صدر سجاد کھوکھر کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی پی ایچ ایف کے صدر ہیں اور انہوں نے طارق بگٹی کی نامزدگی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دو بڑے ہاتھیوں کی جنگ کا نتیجہ کیا نکلے گا اس کا فیصلہ آنے والا وقت کرے گا لیکن ماضی کے سنہرے دور کو واپس لانے کا وعدہ کرنے والے گزشتہ کئی سالوں سے ناکام ہی نظر آئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 5 لاکھ فی کس نقد انعام کا اعلان
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا جلد پاکستان آنے کا امکان
عالمی جمناسٹک ایونٹ کی میزبانی متحدہ عرب امارات کے نام
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر