نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بلے باز فن ایلن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 16 چھکے لگانے کا ریکارڈ برابر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈونیڈن میں کھیلے گئےپاکستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فن ایلن نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 16 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 137 رنز بنائے۔
Take a bow, Finn Allen 👏#NZvPAK #CricketNation pic.twitter.com/fba4kO6P8d
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) January 17, 2024
انہوں نے 16 چھکے لگاکر نہ صرف افغانستان کے حضرت اللہ زازئی کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 16 چھکے لگانے کا ریکارڈ برابر کیا بلکہ وہ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈکورے اینڈرسن اور کولن منرو کے پاس تھا جنہوں نے 10،10 چھکے لگائے تھے۔
New Zealand’s highest individual T20 international score. With 137 off 62 deliveries, the ANZ Player of the Match – Finn Allen 👏 #NZvPAK #CricketNation pic.twitter.com/ARAf5bcvg1
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) January 17, 2024
فن ایلن نے اپنی 137 رنز کی اننگ میں 116 رنز باؤنڈریز کی مدد سے اسکور کیے جو نیوزی لینڈ کے کسی بھی بلے باز کی جانب سے سب زیادہ رنز ہیں۔
اس سے قبل برینڈن میک کلم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 116 رنز کی اننگ میں 96 رنز باؤنڈریز کی مدد سے بنائے تھے۔
فن ایلن کے 137 رنز کسی بھی نیوزی لینڈ بلے باز کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔انہوں نے برینڈن میک کلم کے 123 رنز کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔
The tenth BLACKCAPS player to achieve the milestone and the sixth fastest 🏏#NZvPAK #CricketNation pic.twitter.com/ggKUbzd0vt
Advertisement— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) January 17, 2024
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News