Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

میری اور بابر کی اوپننگ جوڑی توڑنے کا نقصان ہوا، محمد رضوان

Now Reading:

میری اور بابر کی اوپننگ جوڑی توڑنے کا نقصان ہوا، محمد رضوان
محمد رضوان

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ان کی اور بابر کی اوپننگ جوڑی توڑنے کو بڑا نقصان قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف مسلسل چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ  میں شکست کے بعد محمد رضوان نے پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ  ان کی اور بابر اعظم کی اوپننگ جوڑی توڑنے کا ٹیم کو نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کپتان اور ٹیم ڈائریکٹر بہترین کی تلاش میں ہیں، جب کومبینیشن بنانے کی کوشش کی جاتی ہے تو ایسا ہوتا ہے۔

محمدرضوان کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولرز کے وکٹیں نہ لینے کی وجہ سے مشکلات ہو رہی  ہیں۔لوگوں کو لگ رہا ہے کہ ہماری فاسٹ بولنگ بے نقاب ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے چار میچز میں مسلسل شکستوں سے دوچار کیا ہے۔

Advertisement

دونوں ٹیموں کے مابین پانچواں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کل 21 جنوری بروز اتوار کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی پاکستان کو سیریز میں وائٹ واش  شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قومی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چمچماتی ٹرافی کی شکر پڑیاں میں رونمائی
چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پنجاب پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی، آئی جی پنجاب
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر