Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوران کاروبار کا مثبت رحجان

Now Reading:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوران کاروبار کا مثبت رحجان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوران منفی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوران کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔

ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 530 پوائنٹس اضافہ ہوا۔ 100 انڈیکس ایک ہفتے میں بڑھ کر 63813 پربند ہوا۔

ہفتہ وار رپورٹ میں کہا گیا کہ کاروباری ہفتے میں ھنڈریڈ انڈیکس 2073 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ کاروباری ہفتے میں ھنڈریڈ انڈیکس کی بلند ترین سطح 65213 رہی.

کاروباری ہفتے میں ھنڈریڈ انڈیکس کی کم ترین سطح 63139 رہی۔ بازارمیں ایک ہفتے میں 2 ارب 7 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔

شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 101 ارب روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 94 ارب روپے بڑھ کر 9359 ارب روپے ہے۔

Advertisement

دوسری جانب گزشتہ ایک ہفتے میں انٹر بینک میں کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 31 پیسے سستا ہوا۔

انٹر بینک میں 279 روہے 90 پیسے سے کم ہوکر 279 روپے 59 پیسے پر بند ہوا۔ ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے اضافہ ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روہے 7 پیسے سے بڑھ کر 281 روہے 17 پیسے پر فروخت ہوا۔ ایک ہفتے میں یورو 68 پیسے کمی سے 305 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

اسی طرح ایک ہفتے میں پائونڈ 31 پیسے مہنگا ہوکر 358 روپے کا ہوگیا۔ درہم 11 پیسے اضافے سے 77 روپے کا ہوگیا جبکہ ایک ہفتے میں سعودی ریال 75 روپے 7 پیسے پر برقرار رہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سولر پینلز پر ٹیکس کی خبریں؛ پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا
سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک کمی ہوگئی
ٹیکس چوری کرنے والوں کیخلاف بڑا فیصلہ
پیٹرول کتنا سستا ہونے والا ہے؟ بڑی خوشخبری آگئی
سولر پینلز لگانے والوں کو کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟ بڑی خبر آگئی
گھریلو یا کمرشل سولر پینل لگانے والوں کیلئے بری خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر