Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوگل نے 30000 ملازموں کو اے آئی کی بدولت فارغ کرنے کا عندیہ دے دیا

Now Reading:

گوگل نے 30000 ملازموں کو اے آئی کی بدولت فارغ کرنے کا عندیہ دے دیا
گوگل نے 30000 ملازموں کو اے آئی کی بدولت فارغ کرنے کا عندیہ دے دیا

گوگل نے 30000 ملازموں کو اے آئی کی بدولت فارغ کرنے کا عندیہ دے دیا

آرٹیفیشل انٹیلی جنس یامصنوعی ذہانت ہم انسانوں کے بہت سارے کام ہم سے بہتر انداز میں کرنے لگی ہے اور مستقبل میں امکان ہے کہ یہ ایک اے آئی سافٹ ویئر کئی افراد کے برابر کام کر سکے گااسی کے پیش نظر گوگل الفابیٹ نے یہ عندیہ دیا ہے کہ اس کے تیس ہزار ملازمین جن کی اکثریت کا تعلق اشتہارات سے ہے یا تو ان کا انتظام نئے انداز سے سنبھالا جائے گا یا پھر ان کو ملازمت سے فارغ کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چند ٹیکنیکل ویب سائٹ کے علاوہ بعض حلقوں کا یہ دعویٰ ہے کہ گوگل ایک عرصے سے مصنوعی ذہانت یا اے آئی کو اشتہارات کی سیٹنگز اور اشتہارات کے انتظام کے لیے استعمال کرتا رہا ہے اوراس کے بہت اچھے نتائج سامنے آئے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ اس کم خرچ نسخے کی وجہ سے گوگل کے ایک دو نہیں بلکہ ہزاروں ملازمین کی ملازمت کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

سین داؤنی جو گوگل کے اشتہارات سے وابستہ کاموں کے انچارج ہیں جنوبی، شمالی اور وسطی امریکا کے لیے گزشتہ ہفتے ایک میٹینگ بلائی گئی تھی، اس میٹنگ کے اندر اشتہارات سے وابستہ ملازمین سے یہ کہا گیا تھا کہ گوگل انہیں ری آرگنائز کرے گا یا بڑے پیمانے پر انتظامیہ میں تبدیلیاں کی جائیں گی یا انہیں ملازمت سے فارغ کیا جائے گا، تاہم جب ٹیکنیکل ویب سائٹس نے اس حوالے  سے جب گوگل سے رابطہ کیا تو اس نے کسی بھی قسم کا ردعمل دینے سے انکار کیا۔

تاہم اندرونی حلقوں کا کہنا ہے کہ ملازمین کو فارغ کرنے کا یہ سلسلہ تھمے گا نہیں اور مزید بارہ ہزار افراد کو بھی فارغ کیا جائے گا۔

Advertisement

گزشتہ برس کے جون میں بھی گوگل نے ویز ایپ کے بہت سارے ملازمین کو اس وقت فارغ کردیا تھا جب ویز کی پوری ایپ کو گوگل ایڈورٹائزمنٹ کی ٹیکنالوجی کے ساتھ ملا دیا گیا تھا یا اس میں سمو دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گوگل ایک جانب تو بہت ساری اے آئی ٹیکنالوجی پر کام کررہا ہے جس میں بارڈ جوکہ گوگل کا اے آئی انجن ہے اور جسے آپ مفت استعمال بھی کر سکتے ہیں، اس کے علاوہ بہت سارے اے آئی پروگرامز اور سافٹ ویئر کوبدتریج گوگل کے اندر استعمال کیا جارہا ہے اور توقع ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ گوگل کی مصنوعی ذہانت یا اے آئی میں سرمایہ کاری، محنت اور افرادی قوت کی تعداد مزید بڑھے گی، یہاں آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ چیٹ جی پی ٹی کی مقبولیت کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں اس کے متبادل اوراس سے طاقت ور نظام کے اوپر کام جاری ہے جس میں فیس بک نے بھی اپنا کام شروع کر دیا ہے اور گوگل نے چیٹ جی پی ٹی کے مقابلے میں کوڈ ریڈ نامی اے آئی جنریٹرسافٹ ویئر لانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سولر پینلز استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی
اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم میں بڑی تبدیلی
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
گھر بیٹھے اپنے خراب آئی فون کی مرمت کیسے کریں؟ طریقہ جانیے
صارفین اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر