آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی مچز کی سیریز کے تیسرے میچ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں کلین سویپ مکمل کرلیا جب میتھیو ویڈ کی ٹیم نے ایڈن پارک میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بارش سے متاثرہ میچ 27 رنز سے جیت لیا۔
آسٹریلیا نے ویلنگٹن اور آکلینڈ میں پہلے دو میچ جیت کر پہلے ہی سیریز اپنے نام کر لی تھی اور 10.4 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے تھے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ نے سب سے زیادہ 30 گیندوں پر 33 رنز بنائے جس کے بعد وہ مچل سینٹنر کی بولنگ پر ایش سوڈھی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے اور نیوزی لینڈ کو مقررہ 10 اوورز میں 126 رنز کا ہدف دیا گیا۔
اوپنر ول ینگ دوسرے ہی اوور میں آؤٹ ہو گئے اور ٹم سیفرٹ اور فن ایلن کے جلد ہی پویلین میں شامل ہونے سے نیوزی لینڈ کا مقصد ختم ہو گیا۔
گلین فلپس نے 24 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 40 رنز بنائے لیکن آخر میں یہ کافی نہیں تھا۔
اگلے ماہ انڈین پریمیئر لیگ کے آغاز اور جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل دونوں ٹیموں کے لئے دو طرفہ سیریز آخری بین الاقوامی میچ تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News