Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیوزی لینڈ ٹیم نے اپنی ٹیسٹ تاریخ میں بڑی کامیابی حاصل کرلی

Now Reading:

نیوزی لینڈ ٹیم نے اپنی ٹیسٹ تاریخ میں بڑی کامیابی حاصل کرلی
نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ ٹیم نے اپنی ٹیسٹ تاریخ میں بڑی کامیابی حاصل کرلی

نیوزی لینڈ  ٹیم نے  اپنی ٹیسٹ تاریخ میں پہلی مرتبہ جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کھیل کے چوتھے روز 40 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر کھیل کا آغاز کیا اور کین ولیمسن کی 32ویں سنچری کی بدولت 267 رنز کا ہدف با آسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کین ولیمسن نے 133  اور ول ینگ نے 60 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈین پیڈٹ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

جنوبی افریقی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 235 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ڈیوڈ بیڈنگھم 110 اور کیگان پیٹرسن 43 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیبیو ٹنٹ ولیم اورورکے نے 5 ، گلین فلپس نے 2 جبکہ میٹ ہینری، نیل ویگنر اور رچن رویندرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

Advertisement

یاد رہے کہ ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ  کرتے ہوئے روان ڈی سوارڈٹ (64) کی نصف سنچری کی بدولت 242 رنز بنائے تھے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیبیو ٹنٹ ولیم اورورکے نے 4، رچن رویندرا نے 3 جبکہ ٹم ساؤتھی، میٹ ہینری اور نیل ویگنر  نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

نیوزی لینڈ نے اپنی پہہلی اننگز میں 211 رنز بنائے تھے۔کین ولیمسن 43 اور ٹام لیتھم 40 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈین پیڈٹ نے 5، ڈین پیٹرسن نے 3 اور ٹشیپو موریکی نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

اس فتح کے ساتھ نیوزی لینڈ نے سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔

واضح رہے کہ یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے جب نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قومی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چمچماتی ٹرافی کی شکر پڑیاں میں رونمائی
چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پنجاب پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی، آئی جی پنجاب
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر