Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دہشت گرد حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت، صدر مملکت کا حکومت اور عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار

Now Reading:

دہشت گرد حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت، صدر مملکت کا حکومت اور عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار
دہشت گرد حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت، صدر مملکت کا حکومت اور عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار

دہشت گرد حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت، صدر مملکت کا حکومت اور عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے دہشت گرد حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر حکومت اور عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے سفارت خانے کا دورہ کیا، چینی سفیر چیانگ زئے دونگ نے سفارت خانے آمد پر  صدر آصف علی زرداری کا استقبال کیا۔

صدر مملکت نے بشام میں دہشت گرد حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم چینی عوام کے غم میں برابر کی شریک ہے، دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام چینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ دشمن یہ قبول نہیں کرسکتے کہ پاک چین دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، بہیمانہ فعل میں ملوث مجرموں کو پکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Advertisement

صدر مملکت نے بتایا کہ پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات لیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ غیر انسانی حملہ دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی  اور مشترکہ اقدار پر حملہ ہے، یہ واقعہ پاک چین دوستی کے دشمنوں کی طرف سے ترتیب دیا گیا تھا۔

صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کو خطے میں امن، خوشحالی اور سلامتی کے لئے ہمارے مشترکہ اہداف کو کمزور کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔

چینی سفیر نے تعزیت کے لیے ذاتی طور پر سفارت خانے کا دورہ کرنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔

چینی سفیر نے انسداد ِدہشت گردی میں تعاون بڑھانے، پاکستان میں چینی کارکنوں کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

چینی سفیر چیانگ زئے دونگ نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں، بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے پر پکڑنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

چینی سفیر نے پاکستان کے ساتھ تعاون مزید مضبوط بنانے، سی پیک سمیت دیگر منصوبوں کے لئے حمایت جاری رکھنے کے لیے چینی عزم کا اعادہ کیا۔

چینی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے دہشت گرد حملے کی مذمت کی جب کہ چینی کارکنوں نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حیدرآباد، ائیر فورس کے تاریخی جنگی جہاز کے ڈھانچے کو نقصان
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر