Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جماعت اسلامی کا اگلا امیر کون ہوگا؟ انتخاب کا عمل جاری

Now Reading:

جماعت اسلامی کا اگلا امیر کون ہوگا؟ انتخاب کا عمل جاری
جماعت اسلامی کا اگلا امیر کون ہوگا؟ انتخاب کا عمل جاری

جماعت اسلامی کا اگلا امیر کون ہوگا؟ انتخاب کا عمل جاری

جماعت اسلامی کے اگلے امیر کے لیے انتخاب کا عمل جاری ہے جب کہ ملک بھر سے 46 ہزار اراکین اپنا خفیہ بیلٹ کاسٹ کریں گے۔

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان کے لیے انتخاب کا عمل جاری ہے، امیر جماعت اسلامی کا ہر پانچ سال بعد انتخاب دستوی تقاضا ہے جب کہ امیر جماعت اسلامی کا انتخاب آئندہ پانچ سال کے لیے ہو رہا ہے۔

قیصر شریف نے کہا کہ نومنتخب امیر جماعت اسلامی کی مدت اپریل 2029 تک ہوگی، جماعت اسلامی ایک مکمل جمہوری جماعت ہے۔ دستور کے مطابق جماعت اسلامی میں ہر سطح پر باقاعدگی سے انتخابات ہوتے ہیں، جماعت اسلامی کسی فرد یا خاندان کی نہیں بلکہ ہر رکن اور کارکن کی ہے۔

ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے تمام ضلعی دفاتر میں بیلٹ باکس موجود ہیں اور ضلع کی سطح پر مرکزی انتخابی کمیشن کے نمائندے موجود ہیں۔ ملک بھر سے 46 ہزار اراکین اپنا خفیہ بیلٹ کاسٹ کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اضلاع اور صوبوں سے بیلٹ کے بند لفافے پہنچنے کی آخری تاریخ 31 مارچ ہے جب کہ یکم اپریل سے مرکزی دفتر انتخابی کمیشن منصورہ میں گنتی کا عمل شروع ہوگا۔

Advertisement

قیصر شریف نے کہا کہ گنتی مکمل ہونے پر صدر انتخابی کمیشن راشد نسیم نتائج کا اعلان کریں گے جب کہ مرکزی مجلس شوریٰ نے اراکین کی رہنمائی کے لیے تین نام تجویز کیے ہیں جن میں سراج الحق، لیاقت بلوچ  اور حافظ نعیم الرحمان شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اراکین جماعت ان تین کے علاوہ بھی کسی کو ووٹ کاسٹ کرسکتے ہیں جب کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق اپنی دوسری دفعہ مدت امارات 8 اپریل کو پوری کررہے ہیں۔

ترجمان جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ سراج الحق جماعت اسلامی کے پانچویں امیر ہیں جب کہ مولانا سید ابو اعلیٰ مودودی ، میاں طفیل محمد ، قاضی حسین احمد اور سید منور حسن بھی جماعت کے امیر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حیدرآباد، ائیر فورس کے تاریخی جنگی جہاز کے ڈھانچے کو نقصان
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر