Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس پاکستانی برآمد کنندگان کو ترقی کے لیے کافی مواقع فراہم کرتا ہے، جام کمال

Now Reading:

روس پاکستانی برآمد کنندگان کو ترقی کے لیے کافی مواقع فراہم کرتا ہے، جام کمال
جام کمال

جام کمال خان نے کہا ہے کہ روس ایک وسیع مارکیٹ ہے جو پاکستانی برآمد کنندگان کو ترقی اور تنوع کے لیے کافی مواقع فراہم کرتا ہے۔

پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ خوریو نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات کی جس میں روسی سفیر نے جام کمال کو چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی جبکہ ملاقات میں تجارتی رابطے پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

ملاقات کا مقصد تجارتی رابطوں کو بڑھانا اور دو طرفہ تجارت کے حقیقی امکانات سے فائدہ اٹھانا ہے۔

ملاقات میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے پاکستانی ٹرک ڈرائیوروں کو درپیش ویزا مسائل کے حوالے سے خدشات کو اجاگر کیا۔

جام کمال خان نے کہا کہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے نئے راستے تلاش کرنے کی ضرورت ہے، سڑک کے ذریعے روس کو کنو کی برآمدات کے کامیاب آغاز کو سراہتے ہے۔

Advertisement

 وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ روس ایک وسیع مارکیٹ ہے جو پاکستانی برآمد کنندگان کو ترقی اور تنوع کے لیے کافی مواقع فراہم کرتا ہے، اس سال مالٹے کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا جس کی وجہ سے اس شعبے میں تجارت کو مزید بڑھانے کے کافی امکان موجود ہیں۔

ملاقات کے دوران سفیر نے وزیر جام کمال کو اپریل اور جولائی میں ہونے والی آئندہ نمائشوں کے لیے دعوت دی جبکہ تجارتی افق کو وسعت دینے کے لیے سفیر نے پاکستان سے روس کو حلال گوشت برآمد کرنے کی تجویز پیش کی۔

روس کے سفیر البرٹ خوریو نے ویزا سے متعلق مسائل کو جلد سے جلد حل کرنے کے یقین دہانی کرائی جبکہ روس کے سفیر نے ماسکو میں بین الحکومتی کمیشن (IGC) کے نویں اجلاس کی میزبانی کے لیے روسی فریق کی خواہش سے بھی آگاہ کیا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر