Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی بحریہ کا حاضر سروس اہلکار 8 روز سے لاپتہ

Now Reading:

بھارتی بحریہ کا حاضر سروس اہلکار 8 روز سے لاپتہ
بھارتی بحریہ کا حاضر سروس اہلکار 8 روز سے لاپتہ

بھارتی بحریہ کا حاضر سروس اہلکار 8 روز سے لاپتہ

بھارتی بحریہ کا حاضر سروس اہلکار دوران ڈیوٹی لاپتہ ہونے کے بعد 8 روز سے لاپتہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی بحریہ میں شامل سیلر ساحل ورما 27 فروری کو بحریہ کے ایک جہاز سے دوران ڈیوٹی لاپتہ ہوگیا تھا جس کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

لاپتہ بھارتی سیلر کے والدین نے اس معاملے کی سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کردیا ہے۔

لاپتہ بھارتی سیلر کے والدین کو شبہ ہے کہ ان کے بیٹے کو جان بوجھ کر غائب کیا گیا ہے کیونکہ جہاز میں 400 افراد سوار تھے لیکن جموں سے تعلق رکھنے والا صرف ان کا بیٹا تھا جو لاپتہ ہوگیا ہے۔

یہ معاملہ اس لیے بھی مشکوک ہے کہ ایک سپاہی بحریہ کے جہاز سے بغیر کسی سراغ کے کیسے غائب ہو گیا۔ اس کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمروں میں شواہد کی عدم موجودگی پر بھی سوالیہ نشان لگ چکا ہے۔

Advertisement

لاپتہ سیلر ساحل ورما کے والد نے اپنے بیٹے کے لاپتہ ہونے کے واقعے پر سوال اٹھاتے ہوئے جہاز کے ایک دن کے لیے اڈے پر واپس آنے اور پھر دوبارہ روانہ ہونے پر تشویش کا اظہار بھی کیا

ساحل ورما کے خاندان کا دعویٰ ہے کہ اس واقعے کی اطلاع دینے میں بھی بھارتی حکام نے جان بوجھ کر تاخیر کی اور واقعے کے دو دن بعد ایک بورڈ آف انکوائری شروع کی گئی۔

لاپتہ نیوی سیلر کے والدین نے ان کے بیٹے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن نہ ہونے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ اس واقعے نے بھارتی نیوی کے نام نہاد پیشہ ورانہ دعوؤں کا پول کھول دیا ہے جب کہ بھارت کے اپنے حاضر سروس اہلکار کا دوران ڈیوٹی غائب ہوجانا بھارتی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مکہ مکرمہ حج سیزن کے لیے تیار، لاکھوں عازمین حج کا استقبال شروع
امریکہ کا اسرائیل کے لیے ایک ارب ڈالر کے ہتھیاروں کا نیا پیکج
آئر لینڈ میں سگریٹ نوشی کی مقررہ عمر میں اضافہ کر دیا گیا
دبئی میں غیرملکیوں کی جائیدادوں کاڈیٹالیک، دنیا کی کئی سیاسی شخصیات کےنام شامل
روسی صدر رواں ہفتے چین کا دورہ کریں گے
انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 50 تک جاپہنچی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر