Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملکی ترقی کیلئے صنعت اور زراعت کا فروغ ناگزیر ہے،وزیراعظم

Now Reading:

ملکی ترقی کیلئے صنعت اور زراعت کا فروغ ناگزیر ہے،وزیراعظم
وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کیلئے صنعت اور زراعت کا فروغ ناگزیر ہے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے انسداد اسمگلنگ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 دنوں میں معیشت کے حوالے سے مختلف اجلاس کیے، چیلنجز کو سمجھنا اور ان پر عمل کرنا ہے تاکہ معیشت کو سنبھالا جاسکے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو غیر قانونی تجارت اور اسمگلنگ نے بےپناہ نقصان پہنچایا، اتحادی حکومت نے 2022میں ڈھائی لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ کی اجازت دی تھی، جو چینی بیچ کر ہم ڈالر کماسکتے تھے وہ افغانستان اسمگلنگ ہونے سے نقصان ہوا۔

وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ پیٹرولیم کے شعبے میں بھی گیس کی چوری سے نقصان ہورہا ہے، رواں سال محصولات کا9 کھرب کا تخمینہ ہے،27 سو ارب کے محصولات سے متعلق کیس عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نگراں دور حکومت میں توانائی کے شعبے میں58ارب کی چوری ریکوری گئی، آرمی چیف اور صوبوں کے تعاون سےانسداد اسمگلنگ میں مدد ملی جبکہ تمام صوبوں نے انسداد اسمگلنگ مہم میں وفاق کا ساتھ دیا۔

Advertisement

شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملکی ترقی کیلئے صنعت اور زراعت کا فروغ ناگزیر ہے، اگر ارادہ ہو تو تمام رکاوٹیں ختم ہو جاتی ہیں، ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن پر کام شروع کر دیا ہے، ایف بی آر ٹریبونلز کے سربراہ میرٹ پر لیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ٹریبونلز میں زیر سماعت مقدمات کیلئے ٹھوس لائحہ عمل اختیار کریں گے جبکہ معیشت کی بہتری کیلئےکسی قسم کا سیاسی،انتظامی دباؤ برداشت نہیں کریں گے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ بشام واقعے سے چین پاکستان تعلقات کو نقصان پہنچانےکی کوشش کی گئی، دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنانا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، وزیرداخلہ کو صوبوں میں سیکیورٹی سے متعلق جائزہ لینےکی ہدایت دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا ، ملکی ترقی کیلئے سب نے مل کر کام کرنا ہے، چیلنجز پر وہی قومیں قابو پاتی ہیں جو ہمت نہیں ہارتیں، یقین ہے پاکستانی قوم عزم وہمت سے مسائل کو حل کرےگی۔

وزیراعظم شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی تقسیم در تقسیم ہے، معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھارہےہیں،400  سے 500 ارب روپے کی بجلی چوری ہورہی ہے، ملک سے سیاسی افراتفری اور تقسیم درتقسیم کا خاتمہ کرنا ہے، الیکشن کے بعد نئی حکومتیں بن چکی ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر