شرجیل انعام میمن کی جانب سےعوام کےلیےخوشخبریاں، میرپورخاص میں پیپلزبس سروس شروع کرنےکااعلان کردیا۔
صوبائی وزیرسندھ شرجیل انعام میمن کی جانب سے اعلان کے مطابق پنک بس سروس کے2نئےروٹس بھی19اپریل سےشروع کرنےکافیصلہ کیا گیا۔
شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ 10نئی بسزبھی پنک بس سروس میں شامل کرنےکافیصلہ کیا گیا، کیش لیس آٹومیٹڈفیئرکلیکشن کارڈ25اپریل سےلانچ کیاجائےگا۔
صوبائی وزیر سندھ نے کہا کہ سستی بس سروس حکومت سندھ کاویژن ہے، سندھ بھرمیں پیپلزبس سروس سےعوام کوانقلابی ریلیف ملےگا، ٹرانسپورٹ منصوبےجلدمکمل کیے جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News