Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایران اسرائیل کشیدگی پر سلامتی کونسل کا اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ملتوی

Now Reading:

ایران اسرائیل کشیدگی پر سلامتی کونسل کا اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ملتوی
سلامتی کونسل

ایران اسرائیل کشیدگی پر سلامتی کونسل کا اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ملتوی

ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد بلایا گیا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس رسمی کارروائی کے بعد ملتوی کر دیا گیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق    سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ کسی بھی ریاست کی علاقائی سالمیت کے خلاف طاقت کا استعمال منع ہے۔

انتونیو گوتریس  کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ تباہی کے دہانے پر ہے، خطے کو تباہ کن جنگ کے خطرے کا سامنا ہے،   اب وقت آ گیا ہے کہ کشیدگی کم اور زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی، یرغمالیوں کی غیرمشروط رہائی اور امداد کی فراہمی سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

اجلاس میں امریکہ کے نائب مندوب رابرٹ ووڈ نے کہا کہ سلامتی کونسل ایران کے جارحانہ اقدامات کی مذمت کرے اور سلامتی کونسل ایران اور اس کے شراکت داروں سے حملے بند کرائے۔

Advertisement

برطانوی مندوب باربرا ووڈورڈ نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ ایران کے حملے کے بعد اسرائیل کی سلامتی، اردن اور عراق سمیت علاقائی شراکت داروں  کے لیے کھڑا رہے گا۔

اجلاس میں فرانس کے مندوب نے کہاکہ ایران اور اس کے اتحادی خطے میں عدم استحکام پیدا نہ کریں۔

دوسری جانب سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران کے سفیر  امیر سعید ایروانی نے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں اسرائیلی فوجی اہداف کو ڈرونز اور میزائلوں سے نشانہ بنانے کے آپریشن کو مکمل طور پر اپنے دفاع کا حق قرار دیا۔

انہوں نے امریکہ ، برطانیہ اور فرانس کے رویے کو منافقانہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ ممالک کئی ماہ سے نہ صرف اسرائیل کو غزہ کے قتل عام کی ذمہ داری سے بچا رہے ہیں بلکہ فلسطینی عوام کی نسل کشی کو بھی جائز قرار دے رہےہیں۔

ایرانی سفیر  نے  خبر دار کیا کہ اگر امریکہ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی شروع کی تو ایران ردعمل کا حق استعمال کرے گا۔

سلامتی کونسل میں اسرائیل ایران تنازع پر مزید بحث بعد میں کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی عدالت سے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
مودی سرکار کا بھارت میں صاف اور شفاف الیکشن کا دعویٰ جھوٹا قرار
ورلڈ اکنامک فورم، وزیر اعظم کی امیر کویت سے ملاقات
بہن کو سونے کی انگوٹھی دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کروا دیا
ہم جنس پرستی جرم قرار؛ 15 سال تک جیل کی سزا کا قانون منظور
لندن، اسرائیلی جارحیت کیخلاف شہری پھر سے سڑکوں پر آگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر