Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر تجارت جام کمال خان کی جاپانی سفیر سے ملاقات

Now Reading:

وزیر تجارت جام کمال خان کی جاپانی سفیر سے ملاقات

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور جاپان کے سفیر کی ملاقات ہوئی جس میں تجارتی تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کا عزم کیا گیا۔

 ملاقات میں سفیر واڈا مٹسوہیرو اور وفاقی وزیر تجارتجام کمال خان نے جاپان اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات اور باہمی اعتماد کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں دونوں معززین نے متوازن تجارتی ماحول اور پاکستان اور جاپان کے درمیان دیرینہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات کے دوران سفیر نے وزیر جام کمال خان کو ان کے حالیہ پورٹ فولیو پر مبارکباد دیتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

جاپانی سفیر نے پاکستانی کاروباری اداروں کو ورلڈ ایکسپو 2025 میں شرکت کی دعوت دی۔

Advertisement

 وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے مقامی اور بین الاقوامی تاجروں کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے کے لیے حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

جام کمال خان نے کہا کہ آٹوموبائل، سٹیل، مشینری، ٹیکسٹائل، معدنیات اور آئی ٹی ایچ آر جیسے اہم شعبوں میں وسیع تر مواقع شامل ہیں۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے مزید کہا کہ وزارت تجارت نے جامع پانچ سالہ جامعہ منصوبہ بنایا ہے، جس کا مقصد مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مریم نواز کا شادی کی تقریب میں ون ڈش پر پابندی پر عملدرآمدکا حکم
سپریم کورٹ کا عدلیہ میں مداخلت کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، احسن اقبال
راناثنااللہ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور مقرر
کےپی حکومت کا 19یونیورسٹیوں کے منتخب وی سیز کا اعلامیہ جاری کرنے سے انکار
کسانوں کے لئے400 ارب روپے کا پیکج لارہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب 
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر