Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر منشیات کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن

Now Reading:

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر منشیات کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر منشیات کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔

اس حوالے سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی ڈرگ فری پنجاب مہم کے سلسلے میں ٹارگٹڈ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق خصوصی مہم کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 16 ہزار سے زائد چھاپے مارے گئے، 57 دنوں میں منشیات فروشوں کے خلاف 7929 مقدمات درج، 8412 ملزمان گرفتار کیا گیا اور  ملزمان کے قبضے سے 5374 کلو چرس، 27 کلو گرام سے زائد آئس برآمد ہوئی۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ چھاپوں کے دوران 216 کلو افیون، 97 کلو ہیروئن ، 105910 لٹر شراب بھی ملزمان کے قبضہ سے برآمد ہوئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 229 چھاپے مارے گئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ منشیات کے کاروبار میں ملوث  90 ملزمان گرفتار، 87 مقدمات درج کیے گئے، ملزمان کے قبضے سے 44 کلو چرس، 05 کلو ہیروئن، 360 گرام آئس اور 862 لٹر شراب برآمد کی گئی۔

Advertisement

علاوہ ازیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا آر پی اوز ، ڈی پی اوز کو منشیات کے خلاف آپریشنز میں مزید تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اسپیشل ٹیمیں منشیات اسمگلرز ، ڈیلرز سمیت سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کہ گرفت میں لائیں، تعلیمی اداروں میں منشیات کا زہر پہنچانے والوں کو نشان عبرت بنا دیا جائے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مسلم لیگ ن کی حکومت آتی ہے تو لاہور چمکتا ہے، مریم نواز
گورنر پنجاب کون ہوگا؟ فیصلہ ہوگیا
سمینٹ سیکٹر سے اچھی خبر، برآمدات میں 45 فیصد سے زائد اضافہ
جسٹس شوکت عزیزصدیقی کی ریٹائرمنٹ کانوٹیفکیشن جاری کرنےکی منظوری
وزیرخزانہ کی زیرصدارت اجلاس، محصولات کی وصولی پرایف بی آرکی کارکردگی کاجائزہ
چلاس بس حادثے کی مکمل تحقیقات کا حکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر