Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی رہنما رہائی کے لیے ڈیل نہیں کریں گے، یاشمین راشد

Now Reading:

پی ٹی آئی رہنما رہائی کے لیے ڈیل نہیں کریں گے، یاشمین راشد
یاسمین راشد

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے لیڈر رہائی کیلئے ڈیل کرتے ہیں لیکن پی ٹی آئی ڈیل نہیں کرے گی۔ 

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یسمین راشد، صنم جاوید اور میاں محمود الرشید کے خلاف ن لیگ کا آفس جلانے کے دو مقدمات کی سماعت ہوئی۔

سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یسمین راشد، صنم جاوید ،اعجاز چوہدری سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ صنم جاوید کو سرگودھا جیل سے حاضری کیلئے پیش کیا گیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے ارشد جاوید چدھڑ نے سماعت کی۔ ملزمان کیخلاف ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ نون کا آفس کے جلانے کے دو مقدمات ہیں۔ مقدمات میں ملزمان پر بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے کا الزام ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 8 مئی تک ملتوی کردی۔

Advertisement

بعد ازاں انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ مریم نواز آپ کو مبارک ہو آپ پولیس میں بھرتی ہو گئی ہیں، اگر آپ بھرتی نہیں ہوئی تو پولیس کی یونیفارم پہنچا جرم ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ مریم نواز کیخلاف کاروائی ہونی چاہے کیوں کہ پولیس کی یونیفارم پہننے کی قانون میں سزا ہے اور آئی جی اس غفلت کا زمہ دار ہے، جو بندہ پولیس میں نہ ہو اور یونیفارم ہہنے وہ مجرم کرتا ہے۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے لیڈر رہائی کیلئے ڈیل کرتے ہیں لیکن پی ٹی آئی ڈیل نہیں کرے گی، رانا ثناء اللہ ہمیں ڈیل کا مشورہ نہ دے ہم تمہاری طرح نہیں ہیں، اگر ہمیں ڈیل کرنی ہوتی تو اب تک ہم رہا ہو چکے ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا لیڈر رہائی کیلئے ڈیل نہیں کرے گا اس کی یہی بات تو اچھی ہے، ہم نے ڈیل کرنی ہوتی تو ہم ایک سال سے جیل نہ کاٹ رہے ہوتے، میری ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کاروائی نہیں ہونے دے رہی۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ کئی ماہ سے میری ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ نہیں ہو رہا، صنم جاوید اور عالیہ حمزہ نے پی ٹی آئی کو چار چاند لگا دیئے ہیں، صنم جاوید اور عالیہ حمزہ مزاحمت کی علامت بن گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیل کی سختیاں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کا جزبہ کم نہیں کر سکیں، صنم جاوید اور عالیہ حمزہ نے سیاسی ظلم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، صنم جاوید آج بھی سرگودھا جیل سے مسکراتی ہوئی عدالت میں پیش ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر مملکت آصف زرداری نے تین صوبوں کے گورنرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی
نگران دورِ حکومت میں کتنی گندم درآمد کی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
پاکستان نے مختلف شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری کے لیے تجاویز تیار کرلیں
پاکستان اور مراکو کے مابین براہ راست پروازیں اور مضبوط فضائی روابط قائم ہونے چاہئیں، عاطف اکرام شیخ
گورنرز کی نامزدگیوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا معاملہ، پی ٹی اے نے مخالفت کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر