Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹوبیکو مینوفیکچرنگ کمپنی کی چیف جسٹس آزاد کشمیر سے فیکٹری ڈی-سیل کرنے کی اپیل

Now Reading:

ٹوبیکو مینوفیکچرنگ کمپنی کی چیف جسٹس آزاد کشمیر سے فیکٹری ڈی-سیل کرنے کی اپیل

والٹن ٹوبیکو کمپنی کے سینکڑوں ملازمین کی چیف جسٹس آزاد کشمیر سے غیر قانونی فیکٹری بندش پر نوٹس لینے کی استدعا کی ہے۔

سیکڑوں ملازمین و ورکرز رہنما لیکسن ٹوبیکو کمپنی میرپور آزاد کشمیر نے چیف جسٹس آزاد کشمیر سے استدعا کی ہے کہ آزاد کشمیر حکومت نے بغیر کسی نوٹس   کے والٹن ٹوبیکو فیکٹری بند کی جس کے سبب  400 سے زائد ملازمین بے روزگار ھوگےہیں، والٹن سگریٹ ساز کمپنی کے ملازمین نےچیف جسٹس آزاد کشمیر سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ ہونیوالی زیادتی کا ازالہ کیا جائے اور فوری انصاف مہیا کیا جائے۔

والٹن ٹوبیکو کمپنی کے ملازمیں کا کہنا ہے کہ سالانہ اربوں روپے ٹیکس دینے کے باوجود ولٹن  ٹوبیکو کمپنی کا استعصال ختم کیا جائے۔

ترجمان والٹن ٹوبیکو کمپنی عارف ضیاء نے اس حوالے سے بتایا کہ انہیں آزاد کشمیر انتظامیہ کی جانب  سے سنگین نتائج کی دھمکیاں  مل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انکی سگریٹ ساز کمپنی آزاد کشمیر میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی کمپنی ہے جو ہر ماہ 240 ملین روپے ٹیکس کی مد میں قومی خزانے میں جمع کرواتے ہیں ۔

Advertisement

عارف ضیاء نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں میڈیا کو آگاہ کیا کہ انکی کمپنی پر غیر قانونی ریڈ کیا گیا اور کمپنی کو سیل کر کے تمام پراڈکٹس قبضے میں لے لی گئیں۔

 والٹن ٹوبیکو کمپنی کے ترجمان عارف ضیا اور دیگر ورکرز رہنما محمد علی ،عمر احمد نے کہا  کہ آزاد کشمیر حکومت  کا رویہ سگریٹ ساز کمپنی کیساتھ استعصال پر مبنی ہے اور سالانہ اربوں روپے ٹیکس ادا کرنے والی ہماری فیکٹری پر انتہائی متعصبانہ انداز میں چھاپہ مارا گیا اور سیل کیا  گیا   مفروضوں کی بنیاد پر ہمارے مالکان کو چور ثابت کیا گیا جو ظلم ہے انہوں نے کہا کہ ان عوامل کے سبب آزاد کشمیر میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

 والٹن ٹوبیکو کمپنی کے ملازمین راہنماوں نے میرپور چترپڑی میں فیکڑی کے باہر راولپنڈی روڈ پر ملازمین کے ایک بڑے ہڑتالی اجتماع سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ  والٹن ٹوبیکو کمپنی ریاست کی سب سے بڑی ٹیکس گذار کمپنی  ہے  حکومت فی الفور فیکٹری کو کھولنے کے احکامات جاری کرے بصورت دیگر ملازمین احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرنے پر مجبور ہونگے اور راولپنڈی ،کوٹلی ڈیفنس روڈ پر دھرنا دینگے کیونکہ ہم اب مزید بچوں کی خوشیوں کا اور اپنا معاشی قتل برداشت نہیں کر سکتے۔

ترجمان والٹن ٹوبیکو کمپنی عارف ضیاء نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت پہلے بازاروں سے  غیرقانونی طور پر فروخت ھونے والے سیگریٹس پر کریک ڈاؤن کرے۔ ٹوبیکو کمپنی مالکان  ٹیکسز ادا کرکے کاروبار کر رہیےہیں.اور سینکڑوں گھرانوں کے چولہے والٹن ٹوبیکو کمپنی کی بدولت چل رہے ہیں عید کے موقع پر فیکڑی کی بندش سے ہم عید کی خوشیوں سے محروم رہے جو ہمارے اور ہمارے خاندانوں کا معاشی استعصال کے مترادف ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4دہشتگردہلاک
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی
جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز ملٹری دے دیا گیا
غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،وزیراعظم شہبازشریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر