Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جرائم کی روک تھام میں بے روزگاری، بدامنی ایک بڑا چیلنج ہے، شرجیل میمن

Now Reading:

جرائم کی روک تھام میں بے روزگاری، بدامنی ایک بڑا چیلنج ہے، شرجیل میمن
صوبائی وزیر سندھ

جرائم کی روک تھام میں بے روزگاری، بدامنی ایک بڑا چیلنج ہے، شرجیل میمن

شرجیل میمن نے کہا ہے کہ جرائم کی روک تھام میں بےروزگاری،بدامنی ایک بڑاچیلنج ہے، کرسٹل اورآئس کے نام سے نئی منشیات متعارف ہوئی جوخطرناک ہے۔

صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کچے کےعلاقے میں آپریشن جاری ہے، وزیرداخلہ اور آئی جی سندھ کچے کے علاقے میں موجود ہیں، امن وامان صرف سندھ نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے۔ غیر قانونی مقیم افراد وارداتوں میں گرفتار ہورہے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں پولیس مقابلوں کے دوران 11 ڈاکو مارے گئے، کراچی میں مختلف وارداتوں میں ملوث لوگوں کو گرفتار کیا گیا، ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی منشیات کا مسئلہ ہے، اپریل میں 104 کرمنلز کو گرفتار کیا گیا۔

صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ راجا گینگ کے 7 ملزمان کو گرفتارکیا گیا ہے، کوئی حکومت نہیں چاہتی عوام کو تکلیف پہنچے۔ جو گرفتار ہوئے ان میں غیر قانونی مقیم افراد شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ امن وامان کی صورتحال کی خود نگرانی کررہے ہیں۔ جرائم کی روک تھام میں مہنگائی، بے روزگاری، غیرقانونی تارکین بڑا چیلنج ہے۔

انھوں نے کہا کہ کرسٹل اورآئس کے نام سے نئی منشیات متعارف ہوئی جوخطرناک ہے، پاکستان کے پاس طاقتور ترین فورسز موجود ہیں، ملک بھرمیں فورسز دہشتگردوں کا مقابلہ کر رہی ہیں،  13 افراد کو اب تک بازیاب کرایاجاچکاہے، نگراں حکومت کے دور میں واقعات میں اضافہ ہوا ہے، کچے کے علاقے کے حالات میں کافی بہتری آئی ہے۔

Advertisement

شرجیل میمن نے کہا کہ شکار پور کےبھی 3مغویوں کو بازیاب کرایاگیا، 15روزمیں گھوٹکی اوردیگر مقامات سےمغویوں کو بازیاب کرایا گیا، پولیس اور رینجرز کی جانب سے ٹارگٹڈآپریشن جا ری ہے، کراچی میں گزشتہ ایک ہفتے میں 59ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔ 6افرادکو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا ہونے سے بچایا۔

صوبائی وزیرسندھ نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے غیر قانونی مقیم فراد کو بےدخل کیاجائے، اپریل میں11مقابلوں میں11ملزمان ہلاک، 60زخمی گرفتارکیے، 338ممالک میں سے کراچی کا نام جرائم میں 78واں ہے، ایسی منشیات ہیں جن سے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ختم ہوجاتی ہے، والدین سے گزارش ہے اپنے بچوں اورانکے دوستوں پر نظررکھیں، عوام کو ریلیف اورسہولت کے لیےنئی پنک بس آرہی ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ 19اپریل سے پیپلزبس سروس کے دو روٹس شروع کر رہے ہیں، میرپور خاص میں بھی پنک بس سروس شروع کر رہے ہیں، 20اپریل کو میر پور خاص میں پنک بس سروس شروع کرنے جا رہے ہیں، بلیولائن بس سروس بھی جلد شروع کریں گے، ایم کیو ایم تعصب کی سیاست کر رہی ہے، ایم کیوایم نے اپنے طرز سیاست سے کچھ نہیں سیکھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4دہشتگردہلاک
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی
جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز ملٹری دے دیا گیا
غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،وزیراعظم شہبازشریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر