
پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے کہا کہ 180 کے دفاع میں 120 کی پارٹنر شپ لگ جائے تو میچ بچانا مشکل ہے۔
تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 180 کے دفاع میں 120 کی پارٹنر شپ لگ جائے تو میچ بچانا مشکل ہے۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ ہم نے سٹارٹ اچھا کیا، لیکن مڈل میں اچھا نہیں کھیلے اور یہی ہمارے لیے سیکھنے کی چیزیں ہیں اور ان غلطیوں سے بہت کچھ سیکھیں گے۔ جو اب غلطیاں کر رہے آیندہ نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں کوئی چیز ہلکی نہیں ہوتی، جتنا جلدی غلطیوں سے سیکھیں گے ہمارے لیے بہتر ہو گا، جیسے پلان کیا تھا ویسے نہیں ہوا۔
اظہر محمود نے کہا کہ آج ہماری فیلڈنگ بہتر نہیں تھی اور فیلڈنگ کا بہت اہم رول یے۔
ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ جب ٹیم ہارے گی تو میں پریس کانفرنس میں دفاع کروں گا اور جب ٹیم جیتے گی تو جونئیر کھلاڑی کو بھیجوں گا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ محمد رضوان کو ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے باقی میچوں میں آرام دیا ہے، اور محمد اعظم کو بھی حفاظتی طور پر ریسٹ دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News