Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مودی سرکار کا سوشل میڈیا پر بلا جواز کریک ڈاؤن

Now Reading:

مودی سرکار کا سوشل میڈیا پر بلا جواز کریک ڈاؤن
مودی سرکار کا سوشل میڈیا پر بلا جواز کریک ڈاوٴن

مودی سرکار کا سوشل میڈیا پر بلا جواز کریک ڈاوٴن

الیکشن سے قبل مودی سرکار نے پورے سوشل میڈیا صارفین کے خلاف مہم کا آغاز کردیا۔

بغیر کسی نوٹس اور انتباہ کے مودی سرکار کا سوشل میڈیا پر کریک ڈاوٴن کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی اخبار بولتا ہندوستان کے مطابق بغیر کسی وجہ اور نوٹس کے بھارتی وزیر اطلاعات اور نشریات کیسے کوئی حکم نامہ جاری کر سکتی ہے؟۔

اسی طرح نیشنل دستک نامی میڈیا پلیٹ فارم کو دھمکی آمیز نوٹس جاری کیا گیا ہے، نیشنل دستک کے سی ای او شامبو کمار سنگھ نے مودی سرکار پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شاید ہماری غلطی یہ ہے کہ ہماری کہانیاں بھارت کے پسماندہ لوگوں اور ذات پات کے نظام کے خلاف ہوتی ہیں۔

رواں ماہ کانگریس نے بھارتی الیکشن کمشنر کے ساتھ منسلک یوٹیوب چینلز کی پابندی پر بھی بھرپور آواز اٹھائی تھی۔

بھارتی اپوزیشن کانگریس کے مطابق کوئی حکومت انتخابات کے دوران ایسا کرنے کا اختیار نہیں رکھتی، مودی سرکار بی جے پی مخالف آوازیں بند کرکے سچائی کو نہیں چھپا سکتی۔

Advertisement

عالمی انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کا دعویٰ کرنے والی مودی سرکار نے گزشتہ سال نو بار انٹرنیٹ کو بند کر کے بھارت میں ڈیجیٹل رسائی کو روکا، یہاں تک کہ فروری میں سکھ کسان احتجاج کے دوران بھی انٹرنیٹ کو بند کر دیا گیا تھا تا کہ دنیا تک حقائق کی رسائی کو روکا جا سکے۔

مودی سرکار نے ماضی میں صحافیوں پر دہشت گردی اور کرپشن کے جھوٹے الزامات لگاتے ہوئے کارروائیاں کیں، انسانی حقوق اور آزادی صحافت کی تنظیموں نے بھی مودی کے بلا جواز کریک ڈاوٴن اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں فائرنگ، 4 پولیس اہلکار ہلاک
کینیا میں ڈیم پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 120 سے تجاوز کر گئی
چین نے چاند کے پوشیدہ حصوں تک پہنچنے کا اعلان کر دیا
کینیڈا میں خالصتان زندہ باد کی گونج
عالمی عدالت سے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
مودی سرکار کا بھارت میں صاف اور شفاف الیکشن کا دعویٰ جھوٹا قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر