Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف احتجاج کا اعلان

Now Reading:

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف احتجاج کا اعلان
علی امین گنڈا پور کی نااہلی کے خلاف درخواست کا فیصلہ جاری

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے متعلق آر او کے پاس کرنے جارہا ہوں، سینیٹ انتخابات اگر ملتوی ہوئے تو بھرپور احتجاج ہوگا

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین نے ملتوی کرنے کی درخواست دی تھی، انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کریں گے۔

علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ میرے لیڈر نے مجھے سکھایا ہے کہ اپنے حق کےلیے لڑنا ہے،25 اراکین کو الیکشن کمیشن نےغیر قانونی طور پر نشستیں دی ہے، پارٹی چیئرمین نے ایک بات سیکھائی ہے ہم لڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے، اس ملک میں بار بار آئین کو توڑا جا رہا ہے، ہماری سیٹیں ہمیں نہیں دی گئیں جبکہ ہمارے پارٹی الیکشن کو متنازع بنا کر ہمیں نشان نہیں دیا گیا، میں واضح کرتا ہوں کہ ہم لڑیں گے، ہم آخری حد تک جائیں گے جبکہ ہم ان غیرقانونی لوگوں کو حلف نہیں اٹھانے دیں گے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ آج ہماری پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی ہے، ہماری درخواست پر کمیشن کیوں نہیں بنایا گیا، ہماری سیٹیں اپوزیشن کو کیوں دی گئی ہیں؟ خواتین کی حق تلفی نہیں ہونے دینگے جبکہ آئین کے ساتھ کھڑا ہونے کی ضرورت ہے، آج پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 8 بجے طلب کیا ہے قرار داد پاس کرینگے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مریم نواز کا شادی کی تقریب میں ون ڈش پر پابندی پر عملدرآمدکا حکم
سپریم کورٹ کا عدلیہ میں مداخلت کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، احسن اقبال
راناثنااللہ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور مقرر
کےپی حکومت کا 19یونیورسٹیوں کے منتخب وی سیز کا اعلامیہ جاری کرنے سے انکار
کسانوں کے لئے400 ارب روپے کا پیکج لارہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب 
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر