Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مودی سرکار کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات بدترین نہج پر پہنچ چکے ہیں، رپورٹ

Now Reading:

مودی سرکار کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات بدترین نہج پر پہنچ چکے ہیں، رپورٹ
مودی

مودی سرکار کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات بدترین نہج پر پہنچ چکے ہیں، رپورٹ

انتخابات کے پیش نظر گودی میڈیا مودی کی تعریفوں کے پل باندھنے میں مصروف ہے جبکہ بین الاقوامی میڈیا مودی سرکار کا بھیانک چہرہ بے نقاب کررہا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے(بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق  بھارت کے ہمسایہ ممالک اس سے شدید ناراض  ہیں۔ مودی سرکار کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات بدترین نہج پر پہنچ چکے ہیں۔

مودی سرکار کے بے شمار اندرونی تنازعات  کے ساتھ ساتھ بیرونی روابط بھی شدید کشیدگی کا شکار ہوگئے ہیں۔

بی بی سی کی رپورٹ  میں کہا گیا کہ   بھارت خطے میں اپنی دھاک بٹھانے کی کوشش کررہا ہے لیکن چھوٹے ممالک بھی بھرپور جواب دے رہے ہیں۔

بنگلادیش میں بائیکاٹ انڈیا کی مہم زور پکڑ رہی ہے جبکہ چین کے ساتھ لداخ تنازعہ بھی سنگین کشیدگی اختیار کرچکا ہے۔

Advertisement

بھارت کے پاکستان  کے ساتھ تعلقات تو پہلے ہی خراب ہیں لیکن اب مالدیپ، سری لنکا، یہاں تک کہ دوست ملک بنگلادیش  کے ساتھ بھی دوستی خطرے میں ہے۔

بنگلادیش میں اینٹی انڈیا مہم دیکھ کر پتا چلتا ہے کہ وہاں کی عوام میں بھارت کو لے کر بہت غصہ موجود ہے۔

مالدیپ میں بھی انڈیا آؤٹ مہم زور پکڑ چکی ہے جبکہ صدر محمد معیز نے صاف الفاظ میں کہا کہ مالدیپ کی سرزمین پر کسی بھی بھارتی فوجی کو رہنے کی اجازت نہیں دی  جائے گی۔

بھارت کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی نے کچاتھیوو جزیرہ سری لنکا کو تحفے میں دیا تھا جبکہ مودی سرکار نے اسے بڑی غلطی قرار دیا۔

مودی سرکار نے ماضی کی حکومتوں کے برعکس ایک جارحانہ پالیسی اختیار کی ہے۔

سیاسی تجزیہ کار غزالہ وہاب کا کہنا ہے کہ   بھارت کا اپنے پڑوسی ممالک کے مابین رعب اور دبدبہ ختم ہوچکا ہے ۔بھارت خطے میں غیر متعلقہ ہوچکا ہے اور مغربی ممالک بھی اس کی اوقات جان چکے ہیں۔

Advertisement

بھارتی عوام کا کہنا ہے کہ مودی سرکار ایونٹ مینجمنٹ اور پی آر مینجمنٹ میں بہت ماہر ہے، بھارت میں کچھ بھی اچھا ہو تو اس کا سہرا مودی کے سر سجا دیا جاتا ہے۔ مودی سرکار انتخابات کے پیش نظر ہمسایہ ممالک کے ساتھ تنازع کو طول دے کر انتہاپسند عوام کے ووٹ حاصل کرنا چاہتا ہے۔

عوام کا مزید کہنا ہے کہ  مودی سرکار ہمسایہ ممالک کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی عدالت سے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
مودی سرکار کا بھارت میں صاف اور شفاف الیکشن کا دعویٰ جھوٹا قرار
ورلڈ اکنامک فورم، وزیر اعظم کی امیر کویت سے ملاقات
بہن کو سونے کی انگوٹھی دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کروا دیا
ہم جنس پرستی جرم قرار؛ 15 سال تک جیل کی سزا کا قانون منظور
لندن، اسرائیلی جارحیت کیخلاف شہری پھر سے سڑکوں پر آگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر