Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سینیٹ انتخابات، پی پی پی کے 11، مسلم لیگ (ن) کے 10 سینیٹر منتخب

Now Reading:

سینیٹ انتخابات، پی پی پی کے 11، مسلم لیگ (ن) کے 10 سینیٹر منتخب
سندھ سے سینیٹ کی 12 نشستوں پر انتخابات کا عمل سندھ اسمبلی میں جاری

سندھ سے سینیٹ کی 12 نشستوں پر انتخابات کا عمل سندھ اسمبلی میں جاری

سینیٹ کی 19 نشستوں کے لیے قومی ، سندھ اور پنجاب کی اسمبلیوں میں ووٹنگ ہوئی، پاکستان پیپلزپارٹی نے سب سے زیادہ 11 اور مسلم لیگ (ن) 9 نشستیں حاصل کرلیں

سندھ کی 7 جنرل، 2 خواتین ،2 ٹیکنو کریٹ یا علماء اور ایک غیر مسلم نشست پر انتخابات کا عمل سندھ اسمبلی میں صبح 9 بجے شروع ہوا جو شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں بھی سینیٹ الیکشن کے لیے ووٹنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہوگیا جوکہ شام 4 بجے تک جاری رہا، صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان پنجاب اسمبلی پہنچے تھے۔

سندھ

سینیٹ کی 12 نشستوں پر 20 امیدوار مدمقابل تھے، جن میں سے 10 پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)، ایک نشست متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور ایک آزاد امیدوار نے حاصل کی۔

Advertisement

جنرل نشستوں پر پی پی پی کے اشرف علی جتوئی، دوست علی جیسر، کاظم علی شاہ، مسرور احسن، ندیم بھٹو، ایم کیو ایم کے عامرچشتی اور آزادامیدوار فیصل واوڈا سینیٹر منتخب ہوئے۔

خواتین کی مخصونشستوں پر پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی قرة العین مری 59 اور روبینہ قائم خانی 58 ووٹ حاصل کرکے سینیٹر منتخب ہوئیں۔

ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر پیپلز پارٹی کے سرمد علی 59 اور بیرسٹرضمیر گھمرو 58 ووٹ لے کر کامایب ہوئے جب کہ اقلیتوں کی نشست پر پیپلز پارٹی کے پنجومل بھیل سینیٹر منتخب ہوئے۔

پنجاب

پنجاب سےسینیٹ کےانتخابات کامرحلہ مکمل ہوگیا۔ مسلم لیگ ن پنجاب سےسینیٹ میں اکثریتی جماعت بن گئی۔

ن لیگ نے پنجاب سے سینیٹ کی 12 میں سے 9 نشستیں حاصل کر لیں۔ جنرل نشستوں پر 4 جب کہ 2 ٹیکنوکریٹ،2خواتین،1اقلیتی نشست ن لیگ کو حاصل ہوئی۔

Advertisement

خواتین کی نشست پرانوشہ رحمان اوربشریٰ انجم بٹ منتخب ہوگئیں ۔ اقلیتی نشست پرطاہر خلیل سندھوسینیٹرمنتخب ہو گئے۔ ٹیکنوکریٹ نشستوں پرمصدق ملک،محمداورنگزیب کامیاب قراردیےگئےہیں

خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات ملتوی کردئیے گئے ہیں۔

کے پی اسمبلی میں پی پی پی کے اپوزیشن رہنما احمد کریم کنڈی نے حلف نہ لیے جانے والے اراکین کے دستخطوں پر مشتمل درخواست صوبائی الیکشن کمشنر کے پاس جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کی واضح ہدایات کے باوجود حلف نہیں لیا جا رہا لہذا سینیٹ الیکشن ملتوی کیے جائیں، پہلے ہم سے حلف لیا جائے اور پھر سینیٹ کے الیکشن کروائے جائیں۔

اپوزیشن کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے کے پی میں 11 نشستوں پر الیکشن ملتوی کردیے۔

بلوچستان

Advertisement

بلوچستان اسمبلی سے تمام 11 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سال سینیٹ کی 48 نشستیں خالی ہوئی تھیں جن میں سے 18 پر سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔ بلوچستان اسمبلی سے تمام 11 امیدوار جب کہ پنجاب میں 7 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیپلزپارٹی کا ذوالفقار علی بھٹو کو قومی ہیرو قرار دینے کا مطالبہ
سپریم کورٹ نے تسلیم کیا ذوالفقار بھٹو سے ناانصافی ہوئی، بلاول بھٹو
پیپلز پارٹی آزادکشمیرکی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصر کے محمد زکریا سولہویں چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ 2024 کے فاتح قرار
آزاد کشمیر سے رینجرز واپس طلب
آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورت حال، بڑا استعفیٰ آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر