Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کےبیلسٹک میزائل پروگرام کےحوالے سے ترجمان دفترخارجہ کا بیان

Now Reading:

پاکستان کےبیلسٹک میزائل پروگرام کےحوالے سے ترجمان دفترخارجہ کا بیان
دفتر خارجہ

پاکستان کےبیلسٹک میزائل پروگرام کےحوالے سے ترجمان دفترخارجہ کا بیان

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے منسلک کمپنیزپرپابندی کے معاملے پردفتر خارجہ نے  ردعمل دیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے ردِ عمل میں کہا ہے کہ پاکستان سیاسی مقاصد کے لیے ایکسپورٹ کنٹرول پالیسیزکے استعمال کو مسترد کرتا ہے، یہ حقیقت ہے کہ اسلحے کے عدم پھیلائو کی پالیسی بعض ممالک کو جدید ملٹری ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے لیے نرم کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایسا کرنے سے خطے میں اسلحے کے انبار لگانے میں تیزی آئی، تخفیف اسلحہ کے ہدف کے حصول کو نقصان پہنچا جبکہ علاقائی وعالمی امن اور سلامتی بھی متاثر ہوئی، ماضی میں پاکستان کےبیلسٹک میزائل پروگرام سےتعلق کے الزامات عائدکیےگئے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان امریکہ کی جانب سے تازہ ترین اقدامات کی تفصیلات سے واقف نہیں ہے۔ پاکستان کئی بار نشاندہی کر چکا ہے کے ایسی اشیا کا جائز قانونی سول کمرشل استعمال موجود ہے، ضروری ہے کہ ایکسپورٹ کنٹرول پالیسی کا غلط استعمال روکا جائے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سماجی وہ معاشی ترقی کے لیے ٹیکنالوجی تک رسائی کے معاملے پر متعلقہ فریقین کے درمیان بات چیت ضروری ہے، پاکستان ہمیشہ سے اینڈ یوزاوراینڈ یوزر ویریفیکیشن میکنزم پر بات چیت کے لیے تیاررہا ہے۔ ماضی میں محض شک کی بنیادپرفہرستیں بنائی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جسٹس شوکت عزیزصدیقی کی ریٹائرمنٹ کانوٹیفکیشن جاری کرنےکی منظوری
وزیرخزانہ کی زیرصدارت اجلاس، محصولات کی وصولی پرایف بی آرکی کارکردگی کاجائزہ
چلاس بس حادثے کی مکمل تحقیقات کا حکم
عازمین حج کیلئے بڑی خبر آگئی
چلاس میں پاک فوج کا ایویکویشن آپریشن
ہمالیہ سے بلند پاک چین دوستی آج خلاؤں کی سرحد بھی پار کرچکی ہے، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر