Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی وفد کے دورہ پر کچھ سیاسی جماعتوں کا سیاست کرنا افسوس ناک ہے، اسحاق ڈار

Now Reading:

سعودی وفد کے دورہ پر کچھ سیاسی جماعتوں کا سیاست کرنا افسوس ناک ہے، اسحاق ڈار
سعودی وفد کے دورہ پر کچھ سیاسی جماعتوں کا سیاست کرنا افسوس ناک ہے، اسحاق ڈار

سعودی وفد کے دورہ پر کچھ سیاسی جماعتوں کا سیاست کرنا افسوس ناک ہے، اسحاق ڈار

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ کچھ سیاسی جماعتیں سعودی وفد کے دورہ پر سیاست کررہی ہیں جو افسوس ناک ہے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے وفد کا دورہ پاکستان خوش آئندہ رہا، کچھ سیاسی جماعتیں سعودی وفد کے دورہ پر سیاست کررہی ہے جو کہ افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے بیرونی سرمایہ کے لئے جو اقدامات کئے ہیں اسے سراہا گیا ہے جب کہ سعودی وفد نے سرمایہ کاری کے لئے اقدام کی تعریف کی ہے۔ ہماری خارجہ امور سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن امن ہے، ہم مسائل کا پرامن حل چاہتے ہیں جب کہ ہم غزہ میں سیز فائر چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی ایک جیسی ہے میرے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، ہم سفارت کاری کو معاشی و اقتصادی سفارت کاری کی جانب لے کر جارہے ہیں۔ 28 اور 29 اپریل کو سعودی میں ورلڈ اکنامک فورم کا خصوصی اجلاس ہونے جارہا ہے۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور میں ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے، ورلڈ اکنامک فورم اجلاس کے بعد اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کا گیمبیا میں اجلاس ہے۔

Advertisement

وزیر خارجہ نے کہا کہ 2 اور 3 مئی کو او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوگا، او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا۔ او آئی سی سربراہی اجلاس 4 اور 5 مئی کو ہوگا جب کہ وزیر اعظم شہباز شریف او آئی سی کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت 2018 میں مستحکم ہورہی تھی، سیاست کو ملکی مفاد پر مقدم نہیں سمجھنا چاہیے، گذشتہ دور میں 2013 کے بعد کی تمام محنت رائیگاں کردی گئیں۔

اسحاق ڈار کے مطابق بشام واقعہ کی تحقیقات ہورہی ہیں، چینی باشندوں کی پاکستان میں سیکیورٹی اولین ترجیح ہے، بہت جلد ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچادیں گے۔

ایران اور اسرائیل کے معاملے پر دفتر خارجہ نے کہا کہ اس معاملے پر دفتر خارجہ نے اپنا بیان جاری کیا تھا، سربراہ مملکت کے دورے فوری طور پر پلان نہیں ہوتے جب کہ ایران کے صدر کا دورہ پاکستان پہلے سے طے شدہ تھا۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ ایران اسرائیل کے درمیان صورت حال ابھی پیدا ہوئی اس کا اس دورہ سے کوئی تعلق نہیں، ایرانی صدر کا دورہ 22، 23 اور 24 اپریل کو ہوگا۔

اسحاق ڈار مزید کہتے ہیں کہ افغانستان کے دورہ کی دعوت مجھے آئی ہوئی ہے اور مناسب وقت پر دورہ کریں گے جب کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت ہے اور تمام سفارتی امور کو حتمی شکل دینے کے بعد امید ہے دورہ ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مریم نواز کا شادی کی تقریب میں ون ڈش پر پابندی پر عملدرآمدکا حکم
سپریم کورٹ کا عدلیہ میں مداخلت کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، احسن اقبال
راناثنااللہ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور مقرر
کےپی حکومت کا 19یونیورسٹیوں کے منتخب وی سیز کا اعلامیہ جاری کرنے سے انکار
کسانوں کے لئے400 ارب روپے کا پیکج لارہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب 
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر