Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اے این ایف کا تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

Now Reading:

اے این ایف کا تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن شروع
ترجمان نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے تعلیمی اداروں میں منشیات کی ترسیل کے خلاف جڑواں شہروں اسلام آباد میں کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔

اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف کریک ڈائون کے دوران کھنہ پل پر 2.4 کلو گرام چرس قبضے میں لی گئی،ملزم مقامی یونیورسٹی میں بی ایس کمپیوٹر سائنس کا طالبعلم ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق دورانِ کارروائی ملزم سے 6 کلو گرام چرس برآمدکی گئی، ملزم نے دوران تفتیش مختلف ہاسٹلوں میں منشیات سپلائی کا اعتراف کیا۔

ترجمان اے این ایف نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال اور خرید و فروخت تعلیمی حصول کے لئے رکاوٹ ہے ، اس کے علاوہ یہ نوجوانوں کے مستقبل اور معاشرے کی تشکیل کے لئے خطرہ بھی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ طلبا کا منشیات فروشی میں ملوث ہونا افسوس ناک ہے، منشیات سمگلنگ کے خلاف جنگ میں اے این ایف انتھک کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

Advertisement

ترجمان اے این ایف کا مزیدکہنا ہے کہ منشیات جیسی لعنت کو پھیلنے سے روکنا والدین اور اساتذہ کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ، تعلیمی اداروں کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ کا طلبہ اور رہائشی ہاسٹلز کی کڑی نگرانی ضروری ہے ۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مریم نواز کا شادی کی تقریب میں ون ڈش پر پابندی پر عملدرآمدکا حکم
سپریم کورٹ کا عدلیہ میں مداخلت کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، احسن اقبال
راناثنااللہ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور مقرر
کےپی حکومت کا 19یونیورسٹیوں کے منتخب وی سیز کا اعلامیہ جاری کرنے سے انکار
کسانوں کے لئے400 ارب روپے کا پیکج لارہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب 
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر