Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

Now Reading:

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ نے طبی ماہرین اور اقوام عالم کے لیے نئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ہیپاٹائٹس کے وائرس سے روزانہ 3500 افراد ہلاک ہوتے ہیں.

عالمی ادارے برائے صحت کے مطابق 2022 میں وائرل ہیپاٹائٹس سے اموات کی تعداد 1.3 ملین تک پہنچ گئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ ہیپاٹائٹس کے وائرس سے روزانہ 3500 سے زائد افراد ہلاک ہو رہے ہیں اور دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

رواں ہفتے پرتگال میں ورلڈ ہیپاٹائٹس سمٹ کے موقع پر ڈبلیو ایچ او کی ایک رپورٹ کے مطابق 187 ممالک کے نئے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ وائرل ہیپاٹائٹس سے ہونے والی اموات کی تعداد 2019 میں 1.1 ملین سے بڑھ کر 2022 میں 1.3 ملین ہوگئی۔

Advertisement

ڈبلیو ایچ او کے عالمی ایچ آئی وی، ہیپاٹائٹس اور جنسی طور پر منتقل ہونے والے انفیکشن پروگراموں کی سربراہ میگ ڈوہرٹی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ خطرناک رجحانات ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس انفیکشن سے روزانہ 3500 اموات ہوتی ہیں جن میں سے 83 فیصد ہیپاٹائٹس بی اور 17 فیصد ہیپاٹائٹس سی کی وجہ سے ہوتی ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسی مؤثر اور سستی جنرک ادویات موجود ہیں جو ان وائرسوں کا علاج کر سکتی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2022 کے آخر تک دائمی ہیپ بی کے شکار افراد میں سے صرف تین فیصد کو اینٹی وائرل علاج ملا۔ ہیپ سی کے لیے صرف 20 فیصد یعنی ایک کروڑ 25 لاکھ افراد کا علاج کیا گیا۔

تاہم ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نے اس بات پر زور دیا کہ یہ رپورٹ ایک پریشان کن تصویر پیش کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آسٹریلیا کا ویزہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری
اقوام متحدہ میں فلسطین کو مستقل ممبر بنانے کی قرارداد منظور
بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں؛ یاسین ملک کی طویل اور غیرقانونی حراست
فلسطین کو آزاد اور خودمختار ریاست کا درجہ دینے کی قرارداد منظور
امریکہ نے 3 بھارتی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی
اسرائیل بغیر کسی کی حمایت کے آگے بڑھنے کیلئے تیار ہے، اسرائیلی وزیر اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر