Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دو دن سے کویت ایئرپورٹ پر پھنسے 50 سے زائد پاکستانی شدید پریشانی کا شکار

Now Reading:

دو دن سے کویت ایئرپورٹ پر پھنسے 50 سے زائد پاکستانی شدید پریشانی کا شکار
دو دن سے کویت ایئرپورٹ پر پھنسے 50 سے زائد پاکستانی شدید پریشانی کا شکار

دو دن سے کویت ایئرپورٹ پر پھنسے 50 سے زائد پاکستانی شدید پریشانی کا شکار

کراچی: دو دن سے کویت ایئرپورٹ پر پھنسے 50 سے زائد پاکستانی مسافر شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

پاکستانی مسافر فہیم الدین کا کہنا ہے کہ کویت ایئرپورٹ پر پاکستانی مسافروں کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہے جب کہ غیر ملکی ایئرلائن نے بھارتی اور نیپالی مسافروں کو ہوٹل بھیج دیا جب کہ پاکستانی پاسپورٹ کے حامل مسافروں کو ایئرپورٹ پر ہی چھوڑ دیا گیا۔

مسافر فہیم الدین کہتے ہیں کہ پاکستانی مسافروں میں بزرگ، خواتین، بچے اور بیمار افراد بھی شامل ہیں، جو ایئرپورٹ کے فرش پر ہی سونے پر مجبور ہیں۔

کویت میں پھنسے تمام پاکستانی مسافر دبئی میں مقیم ہیں، پاکستانی مسافر عمرہ ادائیگی کے لئے غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے دبئی سے سعودی عرب گئے تھے۔ پاکستانی مسافر مدینہ منورہ سے براستہ کویت دبئی کے لئے سفر کر رہے ہیں۔

مسافر نے بتایا کہ ایئرلائن ہمیں سعودی عرب سے لے کر کویت آئی، عمرہ ادائیگی کے بعد پاکستانی مسافروں کو مدینہ سے براستہ کویت دبئی آنا ہے جب کہ دبئی میں طوفان کی وجہ سے پرواز  کویت میں رکی ہوئی ہے اور ایئرلائن نے دو دن میں پاکستانی مسافروں سے اچھا برتاؤ نہیں کیا۔

Advertisement

مسافر نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ کے حامل مسافروں کے ساتھ ایئرلائن کا انتہائی برا سلوک ہے، دیگر ممالک کے مسافروں کو ہوٹل بھیج دیا ہے جب کہ پاکستانی مسافروں کو ایئرپورٹ پر ہی چھوڑدیا گیا۔

مسافر نے یہ بھی بتایا کہ غیر ملکی ایئرلائن کے عملہ نے پاکستانیوں کے پاسپورٹ الگ کئے اور انہیں ایئرپورٹ پر ہی روک لیا جب کہ دو دن میں صرف دو مرتبہ ہی کھانا دیا گیا ہے اور آخری مرتبہ کل رات کو کھانا دیا گیا تھا۔

مسافر نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ دبئی ایئرپورٹ بند ہونے کی وجہ سے ایئرلائن نے ہمیں بے یارو مدد گار چھوڑ دیا ہے، کویت میں پاکستانی قونصل خانے سے بھی رابطے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن قونصل خانے کے حکام رابطہ ہی نہیں کررہے ہیں اور نہ ہی جواب دے رہے ہیں۔

مسافروں نے حکومت پاکستان سے فوری مدد کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ہمیں کویت ایئرپورٹ سے پاکستان بھجوانے کے اقدام کیے جائیں، وزیراعظم شہباز شریف اس معاملے پر ہماری مدد کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مریم نواز کا شادی کی تقریب میں ون ڈش پر پابندی پر عملدرآمدکا حکم
سپریم کورٹ کا عدلیہ میں مداخلت کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، احسن اقبال
راناثنااللہ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور مقرر
کےپی حکومت کا 19یونیورسٹیوں کے منتخب وی سیز کا اعلامیہ جاری کرنے سے انکار
کسانوں کے لئے400 ارب روپے کا پیکج لارہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب 
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر