Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گلگت بلتستان کے لوگوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیرِاعظم

Now Reading:

گلگت بلتستان کے لوگوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیرِاعظم

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ اعلی گلگت بلتستان گلبر خان کی ملاقات ہوئی جس میں گلگت بلتستان میں تعلیم، صحت اور سیاحت کے شعبے کی ترقی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں وزیرِ اعظم کوبتایا گیا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے گلگت بلتستان میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی، نلتر ایکپریس وے کی تعمیر کا کام مکمل ہو گیا ہے جو علاقے کی ترقی اور خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

وزیرِاعظم نے گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی اور شمشی توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی۔

وزیرِ اعظم نے گلگت بلتستان کے تینوں ڈویژنز میں دانش اسکول تعمیر کرنے کی ہدایت کی جبکہ وزیرِ اعظم نے گلگت بلتستان کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی۔

Advertisement

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ کمیٹی گلگت بلتستان کو درپیش تمام مسائل پر مشاورت کے بعد اپنی سفارشات پیش کرے۔

شہباز شریف نے کہا کہ گلگت بلتستان میں غریب و نادار گھرانوں سے تعلق رکھنے والے بچوں اور بچیوں کیلئے دانش اسکول قائم کر رہے ہیں، دانش اسکول بچوں کو بین الاقوامی معیار کی اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ رہائش کی سہولت بھی فراہم کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کی ترقی، انہیں صحت اور تعلیم کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، گلگت بلتستان میں سیاحت کی وسیع استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے سفارشات مرتب کرکے پیش کی جائیں۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں عطاآباد اور ہارپو پن بجلی منصوبے کی تکمیل پر کام کہ رفتار کو تیز کیا جائے جبکہ گلگت بلتستان میں شمشی توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کیا جائے۔

ملاقات میں وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ
کراچی: 15کروڑ سے زائد مالیت کی گیس چوری پکڑی گئی
محسن نقوی کا پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
کچے میں ٹارگیٹڈ آپریشن سے متعلق اہم فیصلے متوقع، اجلاس طلب
’مون سون کے دوران ملک بھر میں معمول سے زائد بارشیں متوقع ہیں‘
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن 3مئی کو چاند پر روانہ ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر