Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ڈی ایم اے، خیبر پختونخوا میں بارش کی تباہ کاریوں کی رپورٹ جاری

Now Reading:

پی ڈی ایم اے، خیبر پختونخوا میں بارش کی تباہ کاریوں کی رپورٹ جاری

پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں بارش کی تباہ کاریوں کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق پشاورسمیت مختلف اضلاع میں تیز بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں اب تک 32 افراد جاں بحق 41 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

جان بحق افراد میں 15 بچے 12 مرد اور 5 خواتین جبکہ زخمیوں میں 6 خواتین، 28 مرد اور 7 بچے شامل ہیں۔

 مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے مجموعی طور 1370مکانات کو نقصان پہنچا جس میں 160 گھروں کو مکمل جبکہ 1210 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

تیز بارشوں کے باعث جانی و مالی حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع خیبر، دیر اپر و لوئر، چترال اپرولوئر، سوات، باجوڑ، شانگلہ، مانسہرہ، مھمند، مالاکنڈ، کرک، ٹانک، مردان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، بونیر، ہنگو، بٹگرام، بنوں، شمالی و جنوبی وزیرستان،کوہاٹ، ڈی آئی خان اورکزئی میں رونما ہوئے۔

Advertisement

پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایت پر پی ڈی ایم نے حالیہ بارشوں  میں 12 متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو جان بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی مالی امداد کے لیے 50 ملین روپے جاری کئے ہیں۔

نوشہرہ کو 20 ملین ، دیر لویر 5 ملین، سوات اور ملاکنڈ 3،3 ملین، دیر اپر اور ٹانک 2،2 ملین، چترال لوئر ، بٹگرام،  کرک، پشاور، اور چارسدہ  کے اضلاع کے لیے ایک ایک ملین روپے جاری کیے گیے۔

اس کے علاوہ چترال لوئر کو جنرل ریلیف ہیڈ میں 10 ملین روپے جاری کے گیے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے 29 مارچ سے اب تک مختلف اضلاع کی انتظامیہ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 81 ملین روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔

مذکورہ فنڈز ریلیف پالیسی کے مطابق متاثرین کی مالی معاونت اور امدادی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیے جا سکیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، احسن اقبال
راناثنااللہ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور مقرر
کےپی حکومت کا 19یونیورسٹیوں کے منتخب وی سیز کا اعلامیہ جاری کرنے سے انکار
کسانوں کے لئے400 ارب روپے کا پیکج لارہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب 
پیپلز پارٹی نے سندھ کے بلدیاتی قانون میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا
ججز کے خط سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں پشاور ہائیکورٹ کی تجاویز سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر