Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک افغان سرحد پردہشتگردوں کی دراندازی ناکام، سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں 7دہشتگردہلاک

Now Reading:

پاک افغان سرحد پردہشتگردوں کی دراندازی ناکام، سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں 7دہشتگردہلاک
پاک فوج

پاک افغان سرحد پردہشتگردوں کی دراندازی ناکام، سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں 7دہشتگردہلاک

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان بین الاقوامی سرحد پر دہشت گردوں کی دراندازی ناکام بنا دی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 7 دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا پتہ چلنے پر شمالی وزیرستان کے علاقے سپن کئی غلام خان میں کارروائی کی، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا گیا۔

آئی اس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی میں 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان بارہا عبوری افغان حکومت سے مؤثربارڈر مینجمنٹ سسٹم لاگو کرنے کا مطالبہ کر چکا ہے۔ توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں ادا کرے گی۔عبوری افغان حکومت پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے اپنی سرزمین کا استعمال روکے گی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز وطن عزیزسے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے اوراپنے بارڈرزکومحفوظ بنانےکےلیےپرعزم ہیں، سیکیورٹی فورسزوطن سےدہشتگردی کاخاتمہ یقینی بنائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، احسن اقبال
راناثنااللہ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور مقرر
کےپی حکومت کا 19یونیورسٹیوں کے منتخب وی سیز کا اعلامیہ جاری کرنے سے انکار
کسانوں کے لئے400 ارب روپے کا پیکج لارہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب 
پیپلز پارٹی نے سندھ کے بلدیاتی قانون میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا
ججز کے خط سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں پشاور ہائیکورٹ کی تجاویز سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر