صدر مملکت نے کہا ہے کہ پاکستان ترکمانستان کے ساتھ اعلیٰ سطحی تبادلوں کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان موولاموف کی ملاقات ہوئی جس میں صدر مملکت نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان کے مابین ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کی ضرورت ہے ، معاہدے پر دستخط سے تجارت کو وسعت دینے، علاقائی روابط فروغ دینے اور خطے میں اقتصادی سرگرمیاں بڑھانے میں مدد ملے گی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترکمانستان کے ساتھ باہمی فائدہ مند تعاون مزید بڑھانے کیلئے کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان ترکمانستان کے ساتھ اعلیٰ سطحی تبادلوں کو بڑھانے کا خواہاں ہے، دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تجارتی حجم بڑھانے کی ضرورت ہے۔
ملاقات میں ترکمان سفیر نے صدر مملکت کو دوسری بار صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی جبکہ سفیر نے صدر مملکت کو ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف اور سابق صدر گربانگولی بردی محمدوف کی جانب سے مبارکباد پیش کی۔
ترکمانستان کے سفیر عطاجان موولاموف کا کہنا تھا کہ پاک ترکمان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ نہ صرف دونوں دوست ممالک بلکہ خطے کیلئے بھی اہم ہے ، معاہدے سے خطے میں بڑی ٹرانزٹ تجارتی سرگرمیاں شروع ہوں گی
صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترکمانستان کی قیادت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار ، مبارکباد کے پیغام پر شکریہ ادا کیا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News