Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیل نے 150 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا

Now Reading:

اسرائیل نے 150 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا
اسرائیل

اسرائیل نے 150 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا

اسرائیل نے پیر کے روز فلسطینی سرزمین سے حراست میں لیے گئے 150 کے قریب قیدیوں کو رہا کردیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  اسرائیل نے غزہ پر حملوں کے دوران یرغمال بنائے گئے 150 فلسطینوں کو رہا کردیا۔

 غزہ کراسنگ اتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

غزہ کی کراسنگ اتھارٹی کے ترجمان نے مزید کہا کہ حراست میں قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی کی گئی۔

اسرائیل کی قید سے رہائی پانے والے فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی بدترین تشدد کے دوران حماس سے متعلق سوالات کرتے رہے۔

Advertisement

دوسری جانب  اسرائیلی فوج نے ان قیدیوں کی رہائی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا لیکن کہا کہ حراست میں لیے گئے افراد کے ساتھ ناروا سلوک بالکل ممنوع ہے۔

فوج  کے ترجمان نے کہا وہ لوگ جو دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہیں، انہیں غزہ کی پٹی میں واپس چھوڑ دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ فلسطینی پرزنرز ایسوسی ایشن کے مطابق غزہ اور مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے 9 ہزار ایک سو فلسطینی اسرائیل کی قید میں ہیں۔

ان قیدیوں میں گزشتہ سال 7 اکتوبرسے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے دوران یرغمال بنائے گئے افراد شامل نہیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی عدالت سے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
مودی سرکار کا بھارت میں صاف اور شفاف الیکشن کا دعویٰ جھوٹا قرار
ورلڈ اکنامک فورم، وزیر اعظم کی امیر کویت سے ملاقات
بہن کو سونے کی انگوٹھی دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کروا دیا
ہم جنس پرستی جرم قرار؛ 15 سال تک جیل کی سزا کا قانون منظور
لندن، اسرائیلی جارحیت کیخلاف شہری پھر سے سڑکوں پر آگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر