Advertisement
Advertisement
Advertisement

تنہائی عالمی صحت کے لیے خطرہ، حکومتوں کی ناکامی کا نتیجہ: عالمی ادارہ صحت

Now Reading:

تنہائی عالمی صحت کے لیے خطرہ، حکومتوں کی ناکامی کا نتیجہ: عالمی ادارہ صحت
تنہائی عالمی صحت کے لیے خطرہ، حکومتوں کی ناکامی کا نتیجہ: عالمی ادارہ صحت

 دنیا بھر میں سماجی تنہائی (social isolation) ایک “خاموش عالمی بحران” بن چکی ہے جو انسانی زندگیوں کو نگل رہی ہے اور معاشروں کو تقسیم کر رہی ہے۔

عالمی ادارۂ صحت (WHO) کی ایک حالیہ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر حکومتیں فوری طور پر مؤثر اقدامات نہ کریں تو لاکھوں مزید جانیں ضائع ہو سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: تنہائی خواتین میں جنک فوڈ کی طلب کو بڑھاتی ہیں، تحقیق

تنہائی کا اثر: ہر گھنٹے میں 100 اموات

رپورٹ کے مطابق 2014 سے 2019 کے دوران صرف تنہائی سے سالانہ 871,000 سے زائد اموات ہوئیں، یعنی ہر گھنٹے میں 100 افراد اس خاموش وبا کی نذر ہو رہے ہیں۔

Advertisement

سماجی صحت: ایک نظرانداز شدہ حقیقت

عالمی ادارہ صحت نے واضح کیا کہ سماجی صح،  یعنی باہمی انسانی ربط قائم رکھنے کی صلاحیت — جسمانی اور ذہنی صحت کی طرح زندگی کے لیے ناگزیر ہے۔ مگر بدقسمتی سے، صحت کے نظام اور پالیسی سازوں نے اسے طویل عرصے تک نظر انداز کیا۔

مزید پڑھیں: تنہائی صحت کے لیے اتنی ہی نقصان دہ ہے جتنی دن میں 15 سگریٹ پینا، ڈبلیو ایچ او

تنہائی کے خطرناک نتائج:

رپورٹ کے مطابق تنہا افراد کے اندر دل کی بیماری، فالج، ذہنی دباؤ اور ڈیمنشیا کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے، کام اور تعلیمی کارکردگی متاثر ہوتی ہے، جس سے معیشت کو سالانہ اربوں ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔ جبکہ قبل از وقت اموات میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

قابلِ عمل حل موجود ہیں

Advertisement

عالمی ادارہ صحت کے “کمیشن برائے سماجی ربط” کی رپورٹ میں کئی ممالک کی کامیاب حکمتِ عملیاں شامل کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: تنہائی ڈیمنشیا کا اہم عنصر ہے لیکن مواصلاتی ٹیکنالوجی اس خطرے کو کم کرسکتی ہے، تحقیق

جن میں جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، اسپین، فن لینڈ، جاپان، نیدرلینڈ، آسٹریلیا، برطانیہ اور امریکہ کی کامیاب پالیسیوں کا ذکر کیا گیا ہے، جنھوں نے بزرگوں کے لیے موسیقی، کہانی گوئی، باغبانی، سماجی تعلقات جیسے اقدامات کے ذریعے سماجی تنہائی پر قابو پایا ہے۔

پانچ اہم ستون تجویز:

رپورٹ میں مسئلے کے حل کے لیے پانچ نکاتی عالمی روڈ میپ دیا گیا ہے:

قومی پالیسیاں: صحت، تعلیم اور محنت کی پالیسیوں میں سماجی تعلق کو شامل کیا جائے

Advertisement

تحقیق: مؤثر طریقے جاننے کے لیے تحقیق پر سرمایہ کاری

مداخلتیں: ثقافتی لحاظ سے موزوں اور کم خرچ حل اپنائے جائیں

اعداد و شمار: مسئلے کی شدت اور بہتری کی نگرانی کے لیے ڈیٹا اکٹھا کیا جائے

عوامی مہم: رویے بدلنے، شرمندگی ختم کرنے اور عوامی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے تحریک چلائی جائے

عالمی قیادت کی ذمہ داری

عالمی ادارۂ صحت نے دنیا بھر کی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ سماجی تعلق کو ایک سیاسی ترجیح بنایا جائے، کیونکہ یہ صرف ذاتی صحت کا مسئلہ نہیں بلکہ قومی ترقی، معاشرتی ہم آہنگی اور اقتصادی استحکام کے لیے بھی ناگزیر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر