Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

تنہائی خواتین میں جنک فوڈ کی طلب کو بڑھاتی ہیں، تحقیق

Now Reading:

تنہائی خواتین میں جنک فوڈ کی طلب کو بڑھاتی ہیں، تحقیق
تنہائی خواتین میں جنک فوڈ کی طلب کو بڑھاتی ہیں، تحقیق

تنہائی خواتین میں جنک فوڈ کی طلب کو بڑھاتی ہیں، تحقیق

ایسی خواتین جو تنہا زندگی گزراتی ہیں یا زیادہ تر تنہا رہتی ہیں ان میں غیر معیاری کھانوں کی طلب بڑھ جاتی ہے یہ بات ایک تحقیق کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔

حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق تنہا خواتین کے دماغ میں کھانے کی خواہش کو کنٹرول والے حصے میں سرگرمی بڑھجاتی ہے جب انہیں جنک فوڈ کی تصاویر دکھائی جاتی ہیں جس سے ان میں غیر صحت بخش غذا کی طلب بڑھ جاتی ہے۔

ارپنا گپتا جو کہ یو سی ایل اے گڈ من لوسکن سینٹر کی ڈائریکٹر اور ایک محقق ہیں وہ تنہائی کے منفی اثرات کے بارے میں تحقیق کرنا چاہتی تھیں، خاص طور پر جب لوگ وبا کی صورت میں گھر سے کام کرتے تھے تو سماجی تنہائی کی وجہ سے ان کا دماغ کس طرح کام کرتا تھا اور اس دوران ان کے کھانے کی عادات اور ذہنی صحت کیسی تھی۔ اگرچہ یہ کہاجاتا ہے تنہا انسان زیادہ کھانا کھا کر تنہائی کے احساس کو کم کرتا ہے۔

اس مقصد کے لیے محققین نے مجموعی طور پر، 18 سے 50 سال کی 93 خواتین شرکاء، جن کی اوسط عمر 25.38 سال تھی، کو سروے میں شامل کیا، جن میں 41 فیصد فلپائنی اور 59 میکسیکن تھی، کو دو گروپ میں تقسیم کیاگیا ان میں 39 خود زیادہ تنہا جبکہ 54 نے کم تنہا ہونے بارے میں بتایا۔

Advertisement

اب ان دونوں گروپ کے سامنے کھانے پینے کی اشیاء کی تصاویر دکھائی گئی، اور اس دوران ان کے دماغ کی سرگرمی کو بھی نوٹ کیا جاتا رہا۔

جب دونوں گروپ کے سامنے جنک فوڈ میں شامل میٹھی غذاؤں کی تصاویر دکھائی گئی تو زیادہ تنہا رہنے والی خواتین کے دماغ میں کھانے کی طلب یا خواہش بیدار کرنے والے حصے میں سرگرمی بڑھ گئی، جبکہ کم تنہا رہنے والی خواتین یہ سرگرمی کم نوٹ کی گئی اسی طرح جب دونوں کو صحت بخش غذا مگر لذیذ کھانوں کی تصاویر دکھائی گئی تو زیادہ تنہا رہنے والی کے دماغ میں کم سرگرمی دیکھی گئی۔

محققین نے اس تحقیق سے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ تنہائی کا احساس غیر صحت بخش غذا کی طلب کو بڑھا دیتا ہے خاص میٹھی غذا اور یہی جنک فوڈز موٹاپے اور جسم میں بڑھتی ہوئی چربی کا سبب بنتا ہے۔ یہ نتائج معاشرتی تنہائی اور صحت کے منفی نتائج کے درمیان تعلق کو ظاہر کرتا ہے۔ تنہائی کا تعلق زیادہ چکنائی اور ناقص غذا سے ہے جنتا زیادہ اضطراب ہوگا خواتین اتنی ہی زیادہ جنک فوڈ کی طرف راغب ہوگی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سائنسدانوں نے سوبرس تک جینے کا آسان سا رازبتا دیا
انڈہ دل کے لیے مفید یا مضر، نئی بحث کا پھر آغاز، حالیہ تحقیق کیا کہتی ہے؟
ان 5 کھانوں کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ بیمار ہوسکتے ہیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر