Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی سب سے زیادہ کس ڈش کے چٹورے ہیں؟ جانیئے!

Now Reading:

پاکستانی سب سے زیادہ کس ڈش کے چٹورے ہیں؟ جانیئے!
Biryani

درحقیقت پاکستانی کھانے دنیا بھر میں اپنی الگ پہچان رکھتے ہیں  لیکن پاکستانی خودکون سی ڈش کے سب سے زیادہ چٹورے ہیں ؟ گیلپ پاکستان سروے نے اپنی ایک خصوصی رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق پاکستانیوں کو سب سےزیادہ کھانے میں بریانی سے عشق ہے۔

گیلپ پاکستان نے ایک سروے میں ملک بھر سے 12 سو سے زائد افراد سے ان کی پسندیدہ ڈش کے بارے میں معلوم کیا، ساتھ ہی گیلپ نے معلوم کیا کہ ناشتے میں عوام کیا کھانا پسند کرتے ہیں۔

اس سروے میں متوسط آمدن کے حامل افراد کا چناؤ کیا گیا تاکہ عوام کی اکثریت کی رائے کا علم ہو سکے۔

سروے میں پاکستانیوں کی مرغوب غذا کے بارے میں سوال کیا گیا تو معلوم ہوا کہ بریانی ہی وہ ڈش ہے جسے پاکستانی قوم کا من بھاتا کھانا کہا جاسکتا ہے۔

Biryani

Advertisement

سروے میں شامل 1200 میں سے 47 فیصد افراد نے بریانی کو اپنی پسندیدہ ڈش قرار دیا۔بریانی کے بعد عوام کی مقبول ترین غذا کی فہرست میں پلاؤ کا دوسرا نمبر تھا جسے 13 فیصد افراد نے منتخب کیا ۔

کڑاہی اور پائے کو 10،10 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر دیکھا گیا۔5 فیصد مقبولیت کے ساتھ حلیم نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ نہاری نے پاکستانیوں کی مرغوب غذا میں پانچواں نمبر حاصل کیا۔

اس کے علاوہ 8فیصد کھانے کے شوقین افراد نے دیگر نام لیے تاہم چار فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔جہاں تک مردوں اور خواتین میں پسندیدہ ڈش کا تعلق ہے تو 57 فیصد خواتین نے بریانی کو پسندیدہ ڈش قرار دیا جبکہ مردوں میں 41 فیصد نے بریانی کومرغوب غذا قرار دیا۔

بریانی نوجوانوں میں بھی نہیات مقبول ہے، 30 سال تک کی عمر کے افراد میں بھی بریانی نے دیگر کھانوں کو بہت پیچھے چھوڑ دیا اور 56 فیصد نوجوانوں نے بریانی کو پسندیدہ کہا۔30 سے 50 سال کی عمر کے لوگوں میں سے 42 فیصد کی زبان پر بریانی کا نام تھا جبکہ 50 سے زائد عمر کے 29 فیصد افراد نے بھی بریانی کو پسندیدہ قرار دیا ۔

صوبوں کے حوالے سے بات کی جائے تو صوبہ سندھ میں 60 فیصد افراد نے بریانی کو سب سے زیادہ پسند یدہ قرار دیا۔ اس کے بعد نمبر آتا ہے صوبہ خیبرپختونخوا کا جس کی 48 فیصد آبادی کو بھی بریانی ہی پسند ہے ۔

سب سے بڑے صوبے پنجاب میں بھی بریانی ہی سب سے زیادہ محبوب ڈش قرار دی گئی اور پنجاب کی 43 فیصد آبادی کو بریانی کا دلدادہ پایا گیا جبکہ صوبہ بلوچستان کے 28 فیصد افراد میں بریانی پسندیدہ غذا تھی۔

Advertisement

سروے میں عوام سے یہ بھی معلوم کیا گیا کہ وہ عام طور پر ناشتے میں کیا کھاتے ہیں ؟اس سوال کے جواب میں 44 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ وہ ناشتے میں روٹی سالن کھاتے ہیں ، لیکن چائے پراٹھا بھی مقبولیت میں کسی سے کم نہیں جسے 38 فیصد عوام نے اپنا پسندیدہ کہا۔ عوامی ناشتے میں ڈبل روٹی اور بسکٹس 6 چھ فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

جبکہ پاپے یا رسک 3 فیصد اور حلوہ پوری کو صرف ایک فیصد افراد نے پسند کیا جب کہ ایک فیصد ہی نے دیگر نام لیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خون کا سادہ سا ٹیسٹ جو فالج کی پیش گوئی کرسکتا ہے
پچاس ہزار سال پرانے برف نے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے خطرے سے خبردار کردیا
کراچی شہر سے ختم ہوتے نیم اور پیپل کے درخت
دوارن حمل تناؤ بچے کی ذہنی صحت کو کس طرح متاثر کرتا ہے؟
کووڈ 19 ویکسین ہارٹ فیلئر کے مریضوں کے لیے مفید قرار
چیٹ جی پی ٹی کے نئے 4 ماڈل کے آڈیو،و یڈیو میں انسانی احساسات شامل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر