Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چاند گرہن کا آغاز جمعہ کی شب سے ہوگا

Now Reading:

چاند گرہن کا آغاز جمعہ کی شب سے ہوگا
چاند گرہن کا آغاز

دنیا بھر میں اگلے چاند گرہن کا آغاز  بروز جمعہ اور ہفتے کی شب میں متوقع کیا جارہا ہے جس کے متعلق رپورٹ بھی جاری کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں اگلا چاند گرہن جمعہ اور ہفتے کی شب دیکھا جاسکے گا جس کا آغاز جمعے کی شب سے ہوگا اور اختتام ہفتے کے ابتدائی گھنٹوں میں ہوجائیگا۔

محکمہ موسمیات نے کہا  ہے کہ پاکستان میں کل ہونے والا چاند گرہن مقامی وقت کے حساب سے 10 بجکر 46 منٹ پر ہوگا اور اس گرہن کا عروج رات 12 بجکر 25 منٹ پر ہوگا۔

چاند گرہن کیا ہے؟

زمین کا وہ سایہ جو زمین کی گردش کے باعث کرہ زمین کے چاند اور سورج کے درمیان آ جانے سے چاند کی سطح پر پڑتا ہے اور چاند تاریک نظر آنے لگتا ہے چاند گرہن کبھی جزوی ہوتا ہے اور کبھی پورا یہ اس کی گردش پر منحصر ہے۔

چاند گرہن کی نماز کا طریقہ

زمین اور چاند تاریک کرے ہیں اور یہ دونوں سورج سے روشنی حاصل کرتے ہیں زمین سورج کے گرد اپنے مدار پر گھومتی ہے اور چاند زمین کے گرد اپنے مدار پر گھومتا ہے۔

یہ سال میں دو مرتبہ ایک دوسرے کے سامنے آ جاتے ہیں جس سے ایک کا سایہ دوسرے پر پڑتا ہے چاند پر سایہ پڑتا ہے تو چاند گرہن اور سورج پر پڑتا ہے تو سورج گرہن کہلاتا ہے۔

سورج گرہن کیا ہے؟

زمین پر سورج گرہن اس وقت لگتا ہے جب چاند دورانِ گردش زمین اور سورج کے درمیان آ جاتا ہے، جس کی وجہ سے سورج کا مکمل یا کچھ حصہ دکھائی دینا بند ہو جاتا ہے اس صورت میں چاند کا سایہ زمین پر پڑتا ہے چونکہ زمین سے سورج کا فاصلہ زمین کے چاند سے فاصلے سے 400 گنا زیادہ ہے اور سورج کا محیط بھی چاند کے محیط سے 400 گنا زیادہ ہے، اس لیے گرہن کے موقع پر چاند سورج کو مکمل یا کافی حد تک زمین والوں کی نظروں سے چھپا لیتا ہے۔

سورج گرہن ہر وقت ہر علاقے میں نہیں دیکھا جا سکتا، اس لیے سائنسدانوں سمیت بعض لوگ سورج گرہن کا مشاہدہ کرنے کے لیے دور دراز سے سفر طے کرکے گرہن زدہ خطے میں جاتے ہیں۔

Advertisement

مکمل سورج گرہن ایک علاقے میں تقریباً 370 سال بعد دوبارہ آ سکتا ہے اور زیادہ سے زیادہ سات منٹ چالیس سیکنڈ تک برقرار رہتا ہے البتہ جزوی سورج گرہن کو سال میں کئی دفعہ دیکھا جا سکتا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماہرین نے خراٹوں سے نجات کا آسان سا حل پیش کردیا
سائنسدانوں نے سوبرس تک جینے کا آسان سا رازبتا دیا
انڈہ دل کے لیے مفید یا مضر، نئی بحث کا پھر آغاز، حالیہ تحقیق کیا کہتی ہے؟
ان 5 کھانوں کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ بیمار ہوسکتے ہیں
انٹارکٹیکا میں آسمان سے سونا برسنے لگا
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر