Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کے جدید ترین بلیو زون سے طویل اور خوشگوار زندگی کے 5 راز ، اب آپ کے ہاتھ

Now Reading:

دنیا کے جدید ترین بلیو زون سے طویل اور خوشگوار زندگی کے 5 راز ، اب آپ کے ہاتھ
بلیو زون

دنیا کے جدید ترین بلیو زون سے طویل اور خوشگوار زندگی کے 5 راز ، اب آپ کے ہاتھ

صحت کے ساتھ طویل اور خوشیوں سے بھرپور زندگی گزرنا ہر ایک خواب ہے تاہم معیارزندگی کو بلند کرنے کی جدوجہد میں لوگ صحت، آرام اور کسی حد تک خوشیاں بھی کھو دیتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک طویل، خوش گوار زندگی گزارنے کے راز دنیا کے بلیو زونز میں مل سکتا جہاں دائمی بیماریوں کی شرح کم ہونے کے ساتھ عمر بھی لمبی ہوتی ہے۔

بلیو زون کے ان راز وں کو جاننے سے قبل ذرا بلیو زون کے بارے میں بھی جان لیں کہ یہ کیا ہے؟ بلیو زون ایک غیر سائنسی اصطلاح ہے جو ان جغرافیائی خطوں کو دی جاتی ہے جہاں لوگ طویل عمر پاتے ہیں۔

اسے سب سے پہلے مصنف ڈین بوٹنر نے استعمال کیا تھا، جو دنیا کے ان علاقوں کا مطالعہ کر رہے تھے جہاں لوگ غیر معمولی طور پر لمبی زندگی گزارتے ہیں۔ انہیں بلیو زونز کہا جاتا ہے کیونکہ جب بوئٹنر اور ان کے ساتھی ان علاقوں کو تلاش کر رہے تھے، تو انہوں نے نقشے پر ان کے گرد نیلے رنگ کے دائرے بنائے تھے۔

متعدد مطالعات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان علاقوں میں لوگوں کی اوسط عمر سو برس کے آس پاس ہوتی ہے۔ اور دلچسپ بات یہ ہے کہ جینیات کا اس میں صرف 20-30کا حصہ ہوتا ہے۔ جبکہ غذا اور طرز زندگی سمیت ماحولیاتی اثرات، عمر کے تعین میں بہت بڑا کردار ادا کرتے ہیں۔

Advertisement

ان علاقوں میں سارڈینیا، اٹلی، اوکیناوا، جاپان؛ لوما لنڈا، کیلیفورنیا؛ کوسٹا ریکا میں جزیرہ نما نیکویا، اور اکاریا، یونان شامل ہیں۔

تاہم یہاں ایک نئے اور جدید بلیو زون کا ذکر کیا جارہا ہے اور وہ ہے سنگاپور۔ اس جدید ترین ملک میں پچھلی دہائی میں 100 سال کی عمر کے افراد کی تعداد دوگنی ہوگئی ہے۔1960 کے بعد سے، سنگاپور میں رہنے والوں کی  متوقع عمر میں تقریباً 20 سال کا اضافہ ہوا ہے۔

نیشنل جیوگرافک کے ساتھی ڈین بوئٹنر،  اور ’’دی بلیو زونز سیکرٹس فار لیونگ لانگر، لیسنز فرام دی ہیلتھیسٹ پلیسز آن ارتھ‘‘ کے مصنف یہاں پر 5 راز شیئر کر رہے ہیں جو آپ طویل عمر پانے اور معیار زندگی کو بہتر کرنے کے لیے سنگاپور سے سیکھ سکتے ہیں۔

محفوظ محلے

بوئٹنر بلیو زون ڈاٹ کام کے لیے لکھتے ہوئے کہتے ہیں کہ ایک محفوظ شہر میں ایک ایسے محلے کا انتخاب کریں جس میں اچھی طرح سے روشن اور کشادہ سڑکیں ہوں اور وہاں کسی قسم کا کوئی اشتہار موجود نہ ہو۔ اور دونوں اطراف میں رہنے والے کم از کم تین پڑوسیوں کو ضرور جانیں اور ان سے تعلقات قائم کریں۔

Advertisement

اپنی اقدار کو جانیں، اور ان کے مطابق زندگی گزاریں

بوئٹنر اس بات پر زور دیتے ہیں کہ آپ یہ معلوم کرنے کی کوشش کریں کہ آپ کے لیے کیا اہم ہے اور ان اقدار سے مطابقت رکھنے کے لیے اپنے طرز زندگی کو تبدیل کریں۔

مثال کے طور پر، اگر کوئی شخص اپنے ہاتھوں سے کام کرکے لطف اندوز ہوتا ہے اسے دفتری نوکری نہیں کرنی چاہیے۔ خاندان کی قدر کرنے والوں کو ان کے قریب رہنا چاہیے۔

کمیونٹی تلاش کریں

بوئٹنر مشورہ دیتے ہیں کہ کسی چرچ یا دیگر مذہبی تنظیم میں شامل ہو کر کمیونٹی کا حصہ بنیں۔ دوستوں کے ساتھ کھیل دیکھیں، یا خاندان کے ساتھ وقت گزاریں تاکہ ’’زیادہ محفوظ‘‘ محسوس کرسکیں۔کیونکہ جب آپ اپنے آس پاس ایسے افراد کو پاتے ہیں جنہیں آپ جانتے ہیں تو یہ آپ میں ایک طرح کا تحفظ کا احساس جگاتا ہے۔

صحت کی دیکھ بھال

Advertisement

اچھی صحت کی بیمہ حاصل کرنا زندگی کے ایک بڑے تناؤ کو دور کر سکتا ہے – یہ جانتے ہوئے کہ اگر آپ بیمار ہوتے ہیں تو آپ کو مدد ملے گی آپ مطمئین رہتے ہیں، جان لیں، خوشگوار زندگی ایک صحت مند زندگی ہے۔

 

مالی تحفظ

بوئٹنر کا کہنا ہے کہ اگر آپ کے نزدیک بہتر حیثیت، مالی تحفظ، اور کامیابی کا احساس اہم ہے، تو آپ کو زیادہ سے زیادہ پیسہ کمانا چاہیے۔ سنگاپور کے رہائشی گاڑی چلانے کے بجائے پیدل چلنے اور عوامی سفری ذرائع اور صحت مند غذا کو ترجیح دیتے ہیں، اور بزرگوں کی دیکھ بھال میں وقت اور پیسہ خرچ کرتے ہیں۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by FORTUNE (@fortunemag)

Advertisement

اگر ان کے بوڑھے والدین ان کے ساتھ یا ان کے قریب رہتے ہیں تو سنگاپور میں رہنے والوں کو ٹیکس میں چھوٹ ملتی ہے۔ دوسرے بلیو زونز کے برعکس، سنگاپور ایک جدید ملک ہے ۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ان 5 کھانوں کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ بیمار ہوسکتے ہیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر