Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اب چھلے کے ذریعے اے آئی سے باتیں کیجئے

Now Reading:

اب چھلے کے ذریعے اے آئی سے باتیں کیجئے
اب چھلے کے ذریعے اے آئی سے باتیں کیجئے

اب چھلے کے ذریعے اے آئی سے باتیں کیجئے

ایک کمپنی نے انقلابی برقی چھلے پر کام شروع کردیا ہے جس کی بدولت آپ چیٹ جی پی ٹی سے گفتگو کرکے اس کے نتائج ہیڈفون پر سن سکیں گے۔

انٹرنیٹ پر کراؤڈ فنڈنگ کی مشہور ویب سائٹ، ‘کک اسٹارٹر’ پر وزپر رِنگ کی تشہیر اور چندہ مہم جاری ہے۔ یہ ایک اسمارٹ چھلا ہے جو چارج ہونے پر برقی طور پر کام کرتا ہے۔ اس میں آپ چیٹ جی پی ٹی اور دیگر پلیٹ فارم سے وائس پر معلومات حاصل کی جاسکتی ہے۔ بس چھلےکے قریب آکر آپ کو سرگوشی کرنا ہوگی۔

وزپر اسمارٹ رِنگ چیٹ جی پی ٹی کے ساتھ ساتھ گوگل کے مشہور اے آئی پلیٹ فارم جیمینائی سے بھی ہدایات لیتا ہے اور آواز کی صورت میں ہیڈفون تک بھیجتا ہے۔ اسے وی ٹچ نامی کمپنی نے تیار کیا ہے۔

Advertisement

 

یہ اے آئی کے جوابات خفیہ انداز میں تو نشر کرتا ہی ہےلیکن اس چھلے سے آپ گھرکے آلات کنٹرول کرسکتے ہیں۔ ایس او ایس یعنی ہنگامی حالت کا پیغام دوسروں تک بھیج سکتے ہیں اور پرسنل اسسٹنٹ کے طور بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ایک چھلے کی تعارفی قیمت 139 ڈالر ہے جو بہت زیادہ نہیں۔ اب تک سینکڑوں افراد اس پروجیکٹ کی تائید اور مدد کرچکے ہیں۔

اولین وزپر اسمارٹ رنگ جون یا جولائی 2024 تک مارکیٹ میں پیش کی جائے گی۔ اب اس کی ایک اور غیرمعمولی صلاحیت سامنے آئی ہے کہ یہ تین گنا رفتار سے بولے جانے والے الفاظ کو ٹیکسٹ میں ٹائپ کرسکتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے اس میں شور کم کرنے اور اسے حذف کرنے کا نظام بھی موجود ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انٹارکٹیکا میں آسمان سے سونا برسنے لگا
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
کیک میں موجو یہ عام جز، آپ کو دائمی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
ٹوتھ برش کی روزانہ صفائی کے لیے یہ عمل دہرائیں، فائدہ بھی دگنا پائیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر