Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہندوستانی جوڑے نے راہب بننے پر کتنی رقم خیرات میں دے دی

Now Reading:

ہندوستانی جوڑے نے راہب بننے پر کتنی رقم خیرات میں دے دی
ہندوستانی جوڑے نے راہب بننے پر کتنی رقم خیرات میں دے دی

ہندوستانی جوڑے نے راہب بننے پر کتنی رقم خیرات میں دے دی

یہ حیران کن خبر ہندوستان سے آئی جہاں ایک کروڑ پتی جوڑے نے اپنا تمام مال خیرات کر کے ایک ایسی زندگی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں وہ مختصر ترین سامان کے ساتھ بھیک مانگ کر اپنا گزربسر کریں گے۔

واضح رہے کہ اس جوڑے کا تعلق جین مت سے ہے اور اس مذہب کے پیروکاروں کو راہب بننے کے لیے اپنی تمام دولت کو خیرات کرنا ہوتا ہے اور مختصر سے سامان کےساتھ دوسروں کے بھیک پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔ یہی وجہ ہے اس جوڑے نے بھی رہبانیت کو اپنانے کے لیے خیرات میں 24 ملین ڈالر دے دیئے ہیں۔

ہندوستان کے گجرات سے تعلق رکھنے والے اس امیر ترین جوڑے نے اپنی پوری دولت جوکہ 200 کروڑ روپے سے زائد ہے خیراتی کاموں میں عطیہ کر کے جین بھکشو بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھاویش بھنڈاری اور ان کی اہلیہ ایک انتہائی منافع بخش تعمیراتی کاروبار سے وابستہ تھے اور اسی کاروبار نےانہیں 200 کروڑ یعنی 24 ملین ڈالر کا مالک بنا دیا، جبکہ ایک عرصے تک انہوں اس دولت کی وجہ سے ایک شاہانہ زندگی گزاری ہے۔ اور دوسرے کروڑ پتیوں کی طرح، انہوں نے بھی شاندار مکانات، مہنگی گاڑیوں کے ساتھ دل کی ہر خواہش پوری کی ہے  اور عیش و آرام کی زندگی کا لطف اٹھایا ہے۔

Advertisement

تاہم اس جوڑے نے اپنے دونوں بچوں  16 سالہ بیٹا اور  19 سالہ بیٹی سے متاثر ہو کر جین سنیاسی راہب بننے کے لیے یہ سب کچھ ترک کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کے دونوں بچے 2022 میں یہی راستہ اختیار کر چکے ہیں۔22 اپریل کو گجرات سے تعلق رکھنے والا یہ جوڑا اپنی تمام دنیاوی املاک کو ترک کر دے گا، اپنے خاندانوں سے تعلقات منقطع کر دے گا، اور صرف خیرات پر زندہ رہ کر پورے ہندوستان میں ننگے پاؤں سفر شروع کر دے گا۔

باضابطہ طور پر سنیاسی طرز زندگی کو اپنانے کے بعد، بھاویش اور ان کی اہلیہ کو دو سفید کپڑے، ایک بھیک کا پیالہ، اور ایک “راجوہرن” جو کہ اس مذہب کے پیشوا کی جانب سے دی جاتی ہے رکھنے کی اجازت ہوگی ہے۔

راجوہرن ایک سفید جھاڑو کی طرح ہوتی ہے جو جین راہب بیٹھنے سے پہلے کسی جگہ کو صاف کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں اور یہ ایک علامت ہوتی ہے کہ یہ شخص راہب بن چکاہے۔

گجرات میں مقیم تاجر بھاویش بھنڈاری اور ان کی اہلیہ کو ایک جلوس میں اپنی زندگی بھر کا 200 کروڑ روپے سے زائد کاسامان مجمع میں بانٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اس عام سے نظر آنے والے گھوڑے نے ایک اہم عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
چین میں خاتون نے 11سالہ بچی کو اغوا کرلیا، وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
یہ عام سا پھل خواتین میں ٹائپ ٹو ذیابیطس کے خطرے کو کم کرتا ہے، تحقیق
ٹریفک کے شور سے آپ کن امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟ماہرین نے بتادیا
بہتر صحت کے لیے دن بھر میں کتنا بیٹھنا، کھڑے ہونا، چلنا اور سونا چاہیے؟
رات میں کیے جانے والے یہ 6 کام، جو آپ کے اگلے دن کو خوشگوار بنا سکتے ہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر