Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مو ٹو جی پی چیمپئن شپ کا آخری مرحلہ

Now Reading:

مو ٹو جی پی چیمپئن شپ کا آخری مرحلہ

اس ہفتے کے آخر میں تھائی لینڈ کی جانب بڑھتے ایک موسمی طوفان کی پیشن گوئی موٹوجی پی عالمی چیمپئن شپ مقابلے کو ہلا کر رکھ سکتی ہے جب کہ جاپان میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ’فیبیو کوارتارارو‘ کو اس وقت سبقت حاصل ہے۔

فرانس سے تعلق رکھنے والے عالمی چیمپیئن، موتیگی میں آٹھویں نمبر پر رہے تھے۔ ٹائٹل کا تعاقب کرنے والے تین سرفہرست کھلاڑیوں میں شامل، فیبیو کو جیت کے لیے اپنی اس ناکامی کو ذہن سے نکالنا ہوگا۔

یہ کم از کم ان کے سب سے قریبی حریف ’فرین چیسکو بیگنیا‘ سے بہتر تھا، جو کوارترارو کو پیچھے چھوڑنے کی کوشش میں آخری لیپ پر حادثے کا شکار ہو گئے تھے، اور ایلیکس ایسپرگارو، جو اپنی اپریلیا موٹر سائکل میں ساتھ خرابی کے بعد 16 ویں نمبر پر آئے تھے۔

ریس کے فاتح جیک ملر کی رفتار سے بہتر ہونے کے باوجود کوارتارارو نے جاپان میں اٹلی کے بیگنیا پر اپنی چیمپئن شپ کی برتری کو 10 پوائنٹس سے بڑھا کر 18 کر دیا۔

یاماہا رائیڈر نے جرمنی میں جون کے بعد سے کوئی ریس نہیں جیتی ہے جس کی وجہ سے ان کی برتری ختم ہوگئی ہے۔

Advertisement

موتیگی میں موسلادھار بارش اور آسمانی بجلی نے پریکٹس کو بری طرح متاثر کیا اور یہ عناصر اتوار کی ریس سمیت تینوں دنوں کے لیے تھائی لینڈ میں ایک اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار نظر آتے ہیں۔

کووڈ کے بعد یعنی 2019ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ جب بنکاک سے تقریباً 400 کلومیٹر (250 میل) شمال مشرق میں، بوریرام کے بین الاقوامی ریس سرکٹ پر موٹوجی پی کا انعقاد ہوا ہے۔ اس موقع پر ’ نورو‘ نامی ایک خطرناک سمندری طوفان کے سبب بارش اور طوفان توقع ہے۔

کوارترارو، جو 2022ء کے آخر میں مشکلات کا شکار ہیں اور اپنی آخری چھ ریسوں میں صرف ایک مرتبہ ہی نمایاں رہ سکے، نے کہا، “ہمیں بھرپور محنت کرنا ہوگی۔”

ریس اپنے آخری مراحل میں ہے اور کوئی پیش گوئی کرنا ممکن نہیں۔ تھائی لینڈ کے بعد گراں پری صرف آسٹریلیا، ملائیشیا اور ویلنسیا میں ہیں۔

موتیگی سے پہلے، بھرپور زور لگاتے بیگنایا ریس کے اختتام پر دوسرے نمبر پر ہونے کے باوجود ریس کے وہ سوار ثابت ہوئے جنہیں ہرانا مشکل ہوگا۔

جاپان میں انہوں نے آخری پانچ ریسوں میں سے چار جیت لی تھیں، لیکن گزشتہ ہفتے کے آخر میں حادثے کے سبب فتوحات کا یہ سلسلہ رک گیا۔

Advertisement

بیگنایا نے اپنی ’ڈکاٹی‘ ٹیم سے ٹویٹر پر معافی مانگتے ہوئے کہا، “میں نے ضرورت سے زیادہ پرعزم ہو کر ایک دائو کھیلا تھا، میں اپنی غلطی پر غور کروں گا۔”

اسپین کے ’ایسپارگارو‘ کو موتیگی کی ریس سے پہلے وارم اپ لیپ کے بعد اپنی خراب اپریلیا موٹر سائکل کو چھوڑ کر اپنی اضافی موٹر سائیکل استعمال کرنا پڑی۔ وہ ریس میں دوبارہ نہ ابھر سکے اور اب کوارترارو سے 25 پوائنٹس پیچھے ہیں۔

آسٹریلیا کے ملر نے سرفہرست تینوں سواروں کی پریشانیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گرڈ پر ساتویں پوزیشن سے پہلی پر آئے اور اسٹینڈنگ میں پانچویں نمبر پر رہے، لیکن ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہیں۔

دو بار موٹو جی پی ریس جیتنے والے اطالوی ڈینیلو پیٹروچی، اسپین کے جوآن میر کے خلاف اپنی سوزوکی کے ہمراہ تیار ہیں، جو اگست میں آسٹریا کے جی پی کے دوران ٹخنے کی چوٹ سے صحت یاب ہو ئے ہیں۔

پیٹروچی نے کہا، “میں واقعی GSX-RR کو چلانے اور اسے آزمانے کے لیے متجسس ہوں۔ یہ بہت تیز لگ رہی ہے اور ہم جانتے ہیں کہ یہ ایک جیتنے والی مشین ہے۔”

چھ بار کے موٹو جی پی ورلڈ چیمپیئن مارک مارکیز، جنہوں نے 2019ء میں آخری تھائی موٹو جی پی جیتا تھا، 12 موڑ والے، 4 اعشاریہ 554 کلومیٹر بوریرام سرکٹ کے گرد 1 منٹ 31 اعشاریہ 471 سیکنڈ کا لیپ ریکارڈ رکھتے ہیں۔

Advertisement

ایسا پچھلے تین سالوں میں پہلی بار ہوا کہ ہسپانوی عظیم سوار مارک مارکیز نے جاپان میں سب سے زیادہ سازگار پوزیشن سے آغاز کیا اور چوتھے نمبر پر رہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیئرمین پیپلزپارٹی کا خیبرپختونخوا اورپنجاب کےگورنرز کی نامزدگی کا اعلان
ایف آئی اےسائبر کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے اختیارات ختم کر دیے گئے
چارے کی خریداری میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کا اسکینڈل سامنے آ گیا
صدرمملکت آصف زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی
اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی سے رابطہ نہیں کرے گی، قمر زمان کائرہ
سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی لیگی رہنما حنیف عباسی کو فارم 47 کی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر