Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

تاریخ تخلیق کرنا

Now Reading:

تاریخ تخلیق کرنا

پاکستان کی بائیں ہاتھ کی اوپننگ بلے بازمنیبہ علی نے ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی پہلی سنچری اس وقت بنائی جب انہوں نے بدھ کو کیپ ٹاؤن کے کرکٹ کے میدان نیولینڈزمیں آئرلینڈ کے خلاف 102 رنزبنا کراپنی ٹیم کو 70 رنزسے فتح دلائی۔

بائیں ہاتھ کی اوپننگ بلے باز اوروکٹ کیپر نے کہا کہ سنچری پارٹنرشپ کے دوران تجربہ کارکھلاڑی ندا ڈارکی حوصلہ افزائی نے انہیں اس سنگ میل تک پہنچنے میں مدد کی۔

منیبہ علی نے کہاکہ ’’انہوں نے ہمیشہ مجھے یہی پیغام دیا کہ آگے بڑھتی رہو اوربڑا اسکورکرو۔‘‘پاکستان نے پانچ وکٹوں پر 165 رنزبنائے۔جب کہ آئرلینڈ کی پوری ٹیم 95 رنزپرڈھیرہوگئی، بائیں ہاتھ کی اسپنر بولرنشرا سندھونے 18 رنزدے کر 4 وکٹ لے کرکیرئیرکی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

جیت کے مارجن نے پاکستان کی نیٹ رن ریٹ میں اضافہ کیا اوراتوار کو اپنے افتتاحی میچ میں بھارت سے ہارنے کے باوجود سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید میں اضافہ کیا۔

Advertisement

پتلی دبلی لیکن مضبوط منیبہ علی نے اس سے قبل 44 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی مقابلوں میں نصف سنچری تک نہیں بنائی تھی، تاہم انہوں نے گزشتہ سال نومبرمیں لاہورمیں آئرلینڈ کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی سنچری بنائی تھی۔

خواتین کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کی جانب سے یہ پہلی سنچری ہے۔

منیبہ علی اورندا ڈار (33) نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 101 رنزبنائے۔ منیبہ علی نے 68 گیندوں کا سامنا کیا اور 14 چوکے لگائے۔

آئرلینڈ نے گزشتہ سال نومبرمیں پاکستان میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو میچ جیت کر سیریزاپنے نام کرلی تھی لیکن ورلڈ کپ کے اپنے ابتدائی میچ ہارنے والی دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں وہ باہرہوگئی۔

آئرلینڈ کی کپتان لورا ڈیلانی نے کہا کہ ہماری کارکردگی مایوس کن تھی۔’’شروع میں ہم نے انہیں بہت زیادہ موقع دیے اورانہیں بعد میں واپس لینا مشکل تھا۔‘‘

پاکستان کی کپتان بسمہ معروف نے اسے ’’کلینیکل‘‘ کارکردگی قراردیا۔انہوں نے کہا کہ ’’ہم نے دس وکٹیں حاصل کی ہیں، یہ خوش آئند ہے۔ لیکن مجھے اب بھی لگتا ہے کہ ہمیں آئندہ میچ میں بہتر ہونے کی ضرورت ہے۔‘‘

Advertisement

پاکستان کے آئندہ میچز اتوارکوپارل میں ویسٹ انڈیزاورمنگل کو نیولینڈزمیں انگلینڈ کے خلاف ہیں۔

آئرلینڈ نے پہلے پانچ اوورزمیں اوپنرزایمی ہنٹراورگیبی لیوس کی وکٹیں کھودیں۔لا پرینڈرگاسٹ نے 21 گیندوں پر 31 رن اورایمیئررچرڈسن نے 17 گیندوں پر 28 رنز بنائے۔ لیکن آئرلینڈ کی ٹیم کبھی بھی پاکستان کے مجموعی اسکورکے قریب پہنچنے کا خطرہ نہیں بنی۔

نشرا سندھو نے اسکور بنانے والی پاکستانی بلے بازوں کوآؤٹ کیا اورآئرلینڈ کی بیٹنگ کا اہم تباہ کن ہتھیارثابت ہوئیں۔

پاکستان کواس وقت انجری کا خوف لاحق ہوا جب چھکے چوکے لگانے والی بلے بازعائشہ نسیم کوہیمسٹرنگ اسٹرین کا سامنا کرنا پڑا اورایک گیند باؤنڈری کے پار کرنے کے بعد انہیں میدان چھوڑنا پڑا۔

اسکور کا خلاصہ

Advertisement

پاکستان: 20 اوورزمیں 165/5

(منیبہ علی 102، ندا ڈار 33؛ اے کیلی 2/27)

آئرلینڈ: 16اوورز3 بالز پر95 رنز(او پرینڈرگاسٹ 31، سعدیہ اقبال 2-17، ندا ڈار 2-5، نشر سندھو 4-18)

نتیجہ: پاکستان 70 رنز سے جیت گیا

ٹاس: آئرلینڈ نے جیتا

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بچوں کی نشوونما میں کمی، وزیر اعظم کی زیرصدارت عالمی ماہرین کا اعلیٰ سطحی اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
مصالحہ دار چپس کھانے کے مقابلے میں امریکی نوجوان ہلاک
ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا جلد پاکستان آنے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر