Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی چڑیا گھر میں فوڈ میلہ

Now Reading:

کراچی چڑیا گھر میں فوڈ میلہ

حکام کا کہنا ہے کہ غروب آفتاب سے شروع ہونے والی یہ سرگرمی نصف شب تک جاری رہے گی

 کراچی چڑیا گھر کے احاطے میں نئی قائم ہونے والی فوڈ اسٹریٹ میں 10 روزہ فوڈ میلے کا انعقاد کیا جائے گا۔

کراچی چڑیا گھر اور بوٹینیکل گارڈن کے سینئر ڈائریکٹر سید رضا عباس رضوی نے کہا ،’’ہم فوڈ اسٹریٹ کے باقاعدہ افتتاح سے پہلے 21 تا 31 دسمبر میلے کا انعقاد کرکے مقامی خوراک فروشوں کو ایک مثالی پلیٹ فارم فراہم کریں گے تاکہ مشہور برانڈز کو راغب کیا جاسکے۔ اس سے نہ صرف آنے والے لوگ خوش ہوں گے بلکہ آمدنی بھی ہو گی۔‘‘

انہوں نے کہا کہ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر میلے کا افتتاح کریں گے۔  انہوں نے مزید بتایا،’’ پہلے ویک اینڈ پر فوڈ میلے کے افتتاح کے بعد قوالی کا پروگرام بھی پیش کیا جائے گا۔ گالا غروب آفتاب کے بعد شروع ہو گا اور آدھی رات تک جاری رہے گا۔ فوڈ میلے کے اختتام پر، ہم 31 دسمبر کی نصف شب سال 2023 ء کے استقبال کے لیے ایک جشن کا اہتمام بھی کریں گے۔‘‘

کراچی چڑیا گھر کے اندر فوڈ اسٹریٹ کے لیے دو ایکڑ سے زائد کا رقبہ مختص کیا گیا ہے اور گیٹ نمبر 5 سے داخلے کی اجازت ہوگی۔

Advertisement

چڑیا گھر کے حکام نے اس نمائندے کو بتایا کہ چڑیا گھر کے احاطے میں6 دکانیں بھی بنائی گئی ہیں، لیکن فی الحال، فوڈ اسٹریٹ عارضی کھوکھوں پر مشتمل ہوگی تاکہ سرگرمی کا آغاز تو کیا جائے۔ ایک اہلکار نے کہا، “اب تک، ہمیں مختلف دکانداروں کی جانب سے کھانے پینے کے اسٹال قائم کرنے کے لیے 30 سے 40 درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور ہماری تیاریاں آخری مرحلے میں ہیں”۔

اس حوالے سے ایک سوال پر، کہ علاقے کے ارد گرد ناقابل برداشت بدبو فوڈ اسٹریٹ پروجیکٹ کی ناکامی کا باعث بن سکتی ہے، سید رضا عباس رضوی نے جواب دیا کہ ہم نے اس سلسلے میں اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کئی بار بات چیت کی ہے اور انہیں باور کرایا ہے کہ یہ تاثر بے بنیاد ہے۔ چڑیا گھر میں سیاحوں کی آمد اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ یہاں ایسے حالات نہیں ہیں۔ ہاں، ہمارے ہاں کچھ ناگوار بو آتی ہے، لیکن یہ ایسی جگہ کے لیے بہت عام بات ہے جہاں جانور پنجرے میں بند ہوں۔ دنیا میں ایسی تمام جگہوں پر یہی ماحول ہوتا ہے۔ تاہم، نئے پراجیکٹ کے لیے، حکام اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اردگرد کو ہر ممکن حد تک صاف رکھا جائے۔

سید رضا عباس رضوی نے کہا کہ میلے کے انعقاد کی بنیادی وجہ اس غلط فہمی کو دور کرنا ہے کہ مقامی چڑیا گھر ایک مثالی خاندانی تفریحی مقام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں چڑیا گھر میں بطخوں کا تالاب وہ مخصوص جگہ تھی جسے مطلوبہ طور پر صاف نہیں رکھا جا رہا تھا لیکن اب انتظامیہ کی جانب سے تالاب کے پانی کو وقفے وقفے سے تبدیل کرنے کے فیصلے سے یہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔

انہوں نے اس نمائندے کو بتایا کہ فوڈ میلے کے بعد چڑیا گھر کی انتظامیہ ان تمام لوگوں کی درخواستوں کا بغور جائزہ لے گی جو یہاں اپنے فوڈ اسٹال قائم کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، تاہم اجازت صرف ان کاروباروں کو دی جائے گی جو انتظامیہ کے مقرر کردہ معیار پر پورا اتریں گے۔

فوڈ اسٹریٹ چڑیا گھر کے اندر حال ہی میں دوبارہ حاصل کی گئی زمین پر قائم ہے۔ سید رضا عباس رضوی نے بتایا،’’چڑیا گھر کے احاطے میں عملے کے کچھ لوگوں نے کچھ بیرونی افراد کے ساتھ مل کر چھوٹے اپارٹمنٹس اور مکانات بنارکھے تھے لیکن انتظامیہ نے بجا طور پر ان تجاوزات کو ہٹانے کا مؤقف اپنایا جس سے یہاں فوڈ اسٹریٹ کے قیام کی راہ ہموار ہوئی۔‘‘

انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کے پاس ایسا موقع نہیں تھا جہاں وہ پر سکون اور خوشگوار ماحول میں کھانے سے لطف اندوز ہو سکیں، اس لیے شہر کے وسط میں ایک فوڈ اسٹریٹ بنانے کا خیال آیا تاکہ لوگوں کو تفریح کے ساتھ کھانے پینے کا موقع بھی فراہم کیا جا سکے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کراچی میں صرف ایک مناسب فوڈ اسٹریٹ پورٹ گرانڈ پر قائم کی گئی تھی لیکن وہ متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم متوسط اور اعلیٰ متوسط طبقے کو راغب کریں گے تاکہ وہ پرکشش ماحول میں کھانے سے لطف اندوز ہو سکیں۔

چڑیا گھر اور بوٹینیکل گارڈن کے سینئر ڈائریکٹر نے مزید کہا،’’ہم کراچی چڑیا گھر کو بھی بہتر بنانے اور وسعت دینے جا رہے ہیں۔ ہم جانوروں کو ان کے قدرتی ماحول میں رکھنے کے تصور کے پیش نظر پنجروں کو ہٹانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ ‘‘

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سی پیک دونوں ممالک کے لیے اہم منصوبہ ہے، ڈی سی ایم چینی سفارتخانہ
بچوں کی نشوونما میں کمی، وزیر اعظم کی زیرصدارت عالمی ماہرین کا اعلیٰ سطحی اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
مصالحہ دار چپس کھانے کے مقابلے میں امریکی نوجوان ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر