پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں زیر حراست کشمیری نوجوان کی شہادت کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
اس ضمن میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں زیر حراست کشمیری نوجوان کی شہادت کی شدید مذمت کرتا ہے۔
Pakistan strongly condemns the killing of a young Kashmiri due to torture in illegal custody in #IIOJK. We once again call upon the int’l community to hold India accountable for the grave and systematic HRVs of the Kashmiris.
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) June 5, 2021
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ محمد امین ملک بھارتی قابض افواج کی غیر قانونی حراست میں تھا جو کہ بھارتی قابض افواج کے تشدد کے باٰعث شہید ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جنوری 2021 سے اب تک بھارتی قابض افواج نے 50 کشمیریوں کو شہید کیا ہے اور ان کشمیریوں کو سیکیورٹی آپریشنز کے نام پر جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ نوجوانوں اور بچوں کو دن دیہاڑےطاقت کے بہیمانہ اور بلا امتیاز استعمال سے کیا جا رہا ہے۔
زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ شہادتوں کے بعد بھارتی حکومت کی جانب سے نعشوں کا اہل خانہ کے حولے نہ کرنے ان کی ذہنی پستی کی علامت ہے۔



















